سیکورٹی اداروں کی زیر نگرانی اکاخیل سنزل خیل اور اورکزئی فیروز خیل قبیلے کے درمیان زمینی تنازعہ کے حل کیلئے جرگہ

Spread the love

جس میں ڈپٹی کمشنر خیبر منصور ارشد کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر باڑہ نیک محمد بنگش، اسسٹنٹ کمشنر اورکزئی نوید اللہ شاہ دونوں اضلاع کے پولیس اور اقوام کے جرگہ مشران نے شرکت کی۔

خیبر(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا رپورٹ کے مطابق ضلعی انتظامیہ خیبر، اورکزئی ،سیکورٹی اداروں کی زیرنگرانی اکاخیل سنزل خیل اور اورکزئی فیروز خیل قبیلے کے درمیان زمینی تنازعہ کے حل کیلئے جرگہ سیشن کا انعقاد، گلوبل ٹائمز میڈیا رپورٹ کے مطابق تفصیلات کے مطابق اورکزئی میں جرگہ سیشن کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈپٹی کمشنر خیبر منصور ارشد کی ہدایت پراسسٹنٹ کمشنر باڑہ نیک محمد بنگش ،اسسٹنٹ کمشنر اورکزئی نوید اللہ شاہ ،دونوں اضلاع کے پولیس اور اقوام کے جرگہ مشران نے شرکت کی۔جرگہ کے دوران حکام اور مشران نے دونوں جانب سے گزارشات اور سفارشات کا جائزہ لینے کے بعد دونوں اقوام قبیلہ اکاخیل سنزل اور قبیلہ فیروز خیل کے مابین باقاعدہ دس دس لاکھ کی ضمانت رکھ دی گئی۔ دونوں اقوام کی بیس رکنی جرگہ وفد مسئلے کے حل کی جانب گامزن ہوکر بہتر اور پائیدار حل نکالنے کے لئے 29 اگست بروز اتوار کو ائندہ جرگہ سیشن کا انعقاد ہوگا تاکہ گفت و شنید سے مسئلے کو حل کیا جاسکیں اور جانی نقصان سے بچا جاسکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں