جیکب آباد کی یونین کونسل بھادرپور کے اکاؤنٹ سے 30لاکھ روپے نکلواکر ہڑپ کرنے کا انکشاف

Spread the love

جیکب آباد(نامہ نگار) جیکب آباد کی یونین کونسل بھادرپور کے اکاؤنٹ سے 30لاکھ روپے نکلواکر ہڑپ کرنے کا انکشاف، یونین کونسل میں ترقیاتی کام نہ ہونے سے علاقہ مکین بنیادی سہولیات سے محروم۔ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کی تحصیل ٹھل کی یونین کونسل بھادر پور میں ترقیاتی کام نہ ہونے کی وجہ سے علاقہ مکین بنیادی سہولیات سے محروم ہیں یونین کونسل بھادر کے چیئر مین اور ضلع ممبر میں اختلافات کی وجہ سے بلدیاتی فنڈس کا علاقہ کے لوگوں کو کوئی ریلیف نہ مل سکا اور فنڈس استعما ل نہیں کئے جا سکے لیکن اب فنڈس نکلوانے کا انکشاف ہوا ہے جس پر علاقے کے سرگرم سماجی رہنما ندیم بہرانی نے ایوان صحافت کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ یونین کونسل بھادر پور کے اکاؤنٹ میں ایک کروڑ کے لگ بھگ فنڈس پڑتے تھے جوکہ بلدیاتی اداروں کے ختم ہونے تک یونین کونسل کے چیئرمین سجاد بنگلانی اور ضلع ممبر رحمت اللہ کھوسو کے درمیان اختلافات کی وجہ سے استعما ل نہ ہو سکے لیکن اب ایڈ منسٹریٹر، علاقے کے بااثر اور یوسی سیکریٹری کی ملی بھگت سے معلوم ہوا ہے کہ تیس لاکھ نکلواکر ہڑپ کئے گئے ہیں جس کی تحقیقات کرائی جائے عوام کی سہولیات کے فنڈس کی لوٹما ر کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی فنڈس کے متعلق پوچھنا ہمار آئینی حق ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں