جیکب آباد کے شیدی محلہ کی گیس کی بندش کے خلاف علاقہ مکینوں کا احتجاج

Spread the love

جیکب آباد(نامہ نگار) جیکب آباد کے شیدی محلہ کی گیس کی بندش کے خلاف علاقہ مکینوں کا احتجاج۔ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے شیدی محلہ سوزوکی اسٹینڈ میں گیس کی بندش پر علاقہ مکینوں کمل کمار، محمد علی، یحییٰ خان، آکاش، دلیپ اور دیگر نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ علاقے کی سوئی گیس اچانک بند ہو گئی جس کو ایک ماہ ہونے کو ہے سوئی گیس حکام کو کئی بار شکایت کی لیکن کوئی توجہ نہیں دی گئی سخت پریشان ہیں ان کا کہنا تھا کہ علاقہ مکینوں کو جان بوجھ کر گیس کی فراہمی سے محروم کیا گیا ہے اس کی تحقیقات کروائی جائے اور مسئلہ حل کیا جائے سخت پریشان ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں