گورنر پنجاب کا دورہ چیچہ وطنی

Spread the love

ساہیوال آ صف ندیم۔


گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور مختصر دورہ پر چیچہ وطنی تشریف لائے۔انہونے نے چیچہ وطنی کے نواحی علاقہ اڈا غازی آباد میں القلم ایجوکیشنل کمپلیس کے زیر اہتمام منعقدہ بہت بڑی تقریب باوقار تقریب میں شرکت کی ۔قبل ازیں انہونے نے القلم ایجوکیشنل کمپلیکس کے زیر انتظام چلنے والے سرور فاؤنڈیشن ہسپتال اور واٹر فلٹریشن پلانٹ کا افتتاح کیا اور وہاں پر پودا بھی لگایا۔تقریب کے دوران خطاب کرتے ہوئے انہونے نے اڈا غازی آباد میں گرلز کالج ، ہنر گاہ اور ٹیوٹا کالج بنانے کا بھی اعلان کیا ۔انہونے نے مزید کہا کہ میری زندگی کی سب سے بڑی خواہش کہ پاکستان کے ہر شخص کو پینے کا صاف پانی میسر ہو۔اس سلسلہ میں سرور فاؤنڈیشن رواں سال کے اختتام تک تقریباً پنجاب میں 75 لاکھ افراد کو صاف پانی فراہم کرے گی ۔کورونا کے دوران ہم نے 12 ارب روپے غریب اور مستحق افراد میں راشن اور کیش کے ذریعے تقسیم کئے ۔پنجاب حکومت نے بھی احساس پروگرام کے تحت اربوں روپے مستحقین میں تقسیم کئے ۔امیر افراد کو کہتا ہوں کہ رفاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں یہ صدقہ جاریہ ہے اور ہو سکتا ہے کہ انسانیت کی فلاح کے لئے کئے گئے رفاحی کام آخرت میں آپکی بخشش کا ذریعہ بن جائیں ۔موحوم برگیڈیر(ر) شبیر نے القلم ایجوکیشنل کمپلیکس کے لئے جو 25 کنال رقبہ وقف کیا ہے یہ اہل علاقہ کے لئے انکی طرف سے بہت بڑا عطیہ ہے ۔پنجاب میں صحت کا شعبہ زبوں حالی کا شکار ہے ۔حکومت صحت کارڈ سمیت دیگر دستیاب حکومتی وسائل کے ذریعے اسکو بہتر بنانے کے لئے مصروف عمل ہے ۔
فاؤنڈیشن ہسپتال کے ذریعے اہل علاقہ کو سستا اور معیاری علاج کروانے کی سہولت ملے گی۔ اس موقع پر مخیر شخصیات شیخ محمد یونس ، شیخ عابد محمود اورچوہدری وحید اصغر ڈوگر نے ہسپتال کو 8 ڈائیلیسسز مشینیں عطیہ کرنے کا اعلان بھی کیا۔تقریب سے سابق ایم این و مرکزی رہنما پی ٹی آئی رائے حسن نواز خاں نے بھی خطاب کیا اور اہل علاقہ کو درپیش مسائل سے گورنر پنجاب کو آگاہ کیا۔اس موقع پر ایم این اے رائے مرتضی محمد اقبال ، سابق ایم پی اے چوہدری وحید اصغر ڈوگر, ڈاکٹر عامر بشیر ایم ایس رائے علی نواز ہسپتال سرور فاؤنڈیشن، سمیت پی ٹی آئی کے تمام مقامی سیاسی قائدین بھی موجود تھے ۔تقریب کے اختتام پر شرکاء کو پرتکلف کھانا بھی دیا گیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں