جیکب آباد (نامہ نگار) نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ 29اگست کو(آج)ایک روزہ دورے پر جیکب آباد پہنچیں گے۔اعلامیہ کے مطابق وہ صبح کو مقامی ہال میں جماعت اسلامی کے 80 ویں یوم تاسیس کے حوالے سے منعقدہ جلسے،اقلیتی کنونشن سے خطاب ،پیما سندھ کے رہنما ڈاکٹر عبدالرشید وہاب میمن کے ظہرانے میں شرکت اور میڈیا سے بات چیت کریں گے۔ قبل ازیں جے آئی یوتھ کے تحت بائی پاس پر ان کا شاندار استقبال اور موٹر سائیکل ریلی کی شکل میں اجتماع گاہ لایا جائے گا۔ علاؤہ ازیں جیکب آباد میں لیاقت بلوچ کے دورے کے انتظامات کو آخری شکل دے دی گئی ہے۔ امیر ضلع حاجی دیدار لاشاری اور مقامی امیر ہدایت اللہ رند کی قیادت میں ایک وفد نے سیاسی وسماجی رہنماؤں، صحافیوں اور تاجر برادری سے ملاقاتیں کرکے جلسے کی دعوت دی ہے
