عوام کا جم غفیر جیتے گا بھائی جیتے گا گل لالہ جیتے گا کی زبردست نعرے بازی۔
حیدرآباد (نمائندہ اسد قریشی)گلوبل ٹائمز میڈیا رپوٹ کے مطابق سید وسیم حسین نے کہا کہ حق پرست عوام 12 ستمبر کو گل لالہ پر مہر لگا کر محمد شہباز علی کو کامیاب کرائیں انہوں نے کہا کہ قائد اعظم کے پاکستان میں جناح کے نظریہ کے ماننے والے ہی زندہ باد ہیں ہم ملک دشمنوں کے خلاف اپنی مسلح افواج کے شانہ بشانہ ہر گھڑی تیار کامران کھڑے ہیں جو مودی کا یار ہے وہ غدار تھا غدار ہے انکا کہنا تھا کہ اگر عوام کو مسائل سے نکلنا ہے اور انہیں حل کرانا ہے تو محمد شہباز علی جیسے نوجوانوں کو آگے لانا ہوگا اور انکے ہاتھ میں باگ ڈور دینی ہوگی تنظیم ایم کیو ایم پاکستان بحالی کمیٹی مرکزی رکن و ڈسٹرکٹ انچارج سید وسیم حسین نے جوائنٹ انچارجز ظہیر شیخ دانش فیض الحسن ڈسٹرکٹ ممبران آصف خان اشرف مغل سلیم چاند شکیل شاہ فرحان فری ٹاوُن کے ذمہ داران ساتھیوں اور بزرگوں کے ہمراہ وارڈ 1 کے امیدوار محمد شہباز علی کے انتخابی دفتر کا افتتاح کیا اس موقع پر علاقے کے بزرگوں نوجوانوں اور عوام کی بہت بڑی تعداد موجود تھی اور انکا جوش و خروش دیدنی تھا اس موقع پر نوجوانوں اور بزرگوں سے پر جوش گفتگو میں سید وسیم حسین نے کہا کہ بزرگوں اور نوجوانوں کاجوش و خروش بتا رہا ہے کہ انشاء اللّہ فتح ڈاکٹر فاروق ستار بھائی کے حمایت یافتہ امیدوار کی ہوگی سید وسیم حسین نے پر ہجوم بزرگوں اور نوجوانوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آج عوام کا درد رکھنے والے عوام کے درمیان موجود ہیں ہم اقتدار میں نہ ہوتے ہوئے بھی عوام کے مسائل کے حل کے اپنی کوششوں کو جاری رکھیں گے سید وسیم حسین نے کہا کہ لوگ لوڈشیڈنگ اور ڈیڈیکشن بلز سے تنگ ہیں پینے کا صاف پانی آتا نہیں جگہ جگہ گندا پانی کھڑا ہے لیکن حکومت اور اسکے اتحادی سب صیح ہے کا راگ الاپ رہے ہیں انہوں نے کہا کہ آج اقتدار کے ایونوں میں بیٹھے لوگ آپ سے ووٹ مانگنے آئیں گے لیکن یہ لوگ جب کہاں ہوتے ہیں جب پندرہ پندرہ دن لائٹ نہیں ہوتی ٹرانسفارمر بنوانے کے لیئے پیسے مانگے جاتے ہیں گلی محلوں میں گندا پانی بھرا ہوتا ہے سید وسیم حسین نے کہا کہ پاکستان اس وقت بے پناہ مسائل میں گھرا ہے انہوں نے کہا کہ ہم پاکستانی تھے پاکستانی ہیں اور پاکستانی مرینگے لیکن کسی ملک دشمن کو اپنے وطن کی طرف میلی آنکھ سے نہیں دیکھنے دینگے سید وسیم حسین نے بزرگوں اور نوجوانوں سے کہا کہ وہ 12 ستمبر کو نکلیں اور پولنگ اسٹیشن جاکر گل لالہ پر مہر لگائیں۔
