پشاور تحصیل شاہ عالم کے علاقے بڈھنی میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا

Spread the love

جس میں علاقہ عمائدین نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور اپنے مسائل کے بارے میں آگاہ کیا۔

پشاور(نمائندہ عمر فاروق)گلوبل ٹائمز میڈیا رپورٹ کے مطابق ضلعی انتظامیہ پشاور کی تحصیل شاہ عالم کے علاقے بڈھنی میں کھلی کچہری میں عوام کی بڑی تعداد میں شرکت۔ اپنے مسائل کے بارے میں آگاہ کیا۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریلیف محمد عمران خان نے کہا کہ عوامی مسائل سے آگاہی اور دہلیز پر حل اولین ترجیح ہے۔گلوبل ٹائمز میڈیا تفصیلات کے مطابق ضلعی انتظامیہ پشاور نے تحصیل شاہ عالم کے علاقے بڈھنی میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔ کھلی کچہری میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریلیف) محمد عمران خان،ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر انور اکبر خان، تحصیلدار اجمل خان سمیت ماتحت محکموں کے افسران، ریونیو سٹاف، عوامی نمائندگان، عوام اور علاقہ مشران نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول بڈھنی تحصیل شاہ عالم پشاور میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔عوام کی سہولت اور معلومات کے لیے کھلی کچہری سے پہلے علاقے میں اعلانات کر وائے گئے تھے۔ اس موقع پر لوگوں نے افسران کو اپنے مسائل کے بارے میں آگاہ کیا۔کھلی کچہری میں درخواست کی گئی کہ علاقے میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ بہت زیادہ ہے اور عوام کی سہولت کے لیے لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ کم کیا جائے اور علاقے میں سوئی گیس کی سپلائی جلد دی جائے اور تھانہ شاہ پور میں نفری اور دیگر سہولیات بہت کم ہیں اس لیے نفری کو بڑھایا جا ئے اور علاقے میں پولیس گشت بڑھایا جائے اور علاقے میں نالیوں میں بہت گند جمع ہو چکا ہے جس کی وجہ سے نکاسی آب کا مسئلہ ہے اس لیے فوری طور پر نالیوں کی صفائی عمل میں لائی جائے۔کھلی کچہری میں درخواست کی گئی کہ بڈھنی میں احساس پروگرام کا سنٹر بنایا جائے اور علاقے میں مہینے میں کم از کم ایک بار نادرہ وین کی سہولت دی جائے اور بڈھنی کے پٹوار ریکارڈ کو فوری طور کمپیوٹرائزڈ کیا جائے اور علاقے میں ٹینکی سے پینے کے پائپ بچھائے جائیں اور سکول میں پرانی عمارت کو گرا کر فوری طور پر نئی عمارت تعمیر کی جائے۔اس موقع پر دیگر افراد نے بھی اپنے اپنے مسائل کے بارے میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریلیف) سے کھل کر بات کی جبکہ اکثر نے ان کو تحریری درخواستیں بھی دیں جس پر انھوں نے موقع پر ہدایات جاری کیں۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریلیف) نے کہا کہ کھلی کچہری کا مقصد حکومت و انتظامیہ اور عوام کے درمیان فاصلے کو ختم کر نا ہے اور عوامی مسائل کو ان کی دہلیز پر حل کر نا ہے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریلیف) نے تمام افسران کو شکایات کے حل کی ہدایات جاری کیں اور عوام سے اپیل کی کہ ان کی درخواست اور شکایات پر کاروائی کے بارے میں بعد میں ان کو ضرور آگاہ کریں۔اس موقع پر لوگوں نے ضلعی انتظامیہ پشاور کا کھلی کچہری کے انعقا د پر شکریہ ادا کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں