اللہ تعالی عظیم مجاہد کی قربانیوں کو قبول اور ان کے درجات بلند کریں۔سربراہ جذبہ اتحاد یونین آف جرنلسٹ یورپین آرگنائزیشن
جرمن(انٹرنیشنل ڈسک)جذبہ اتحاد یونین آف جرنلسٹ یورپین آرگنائزیشن کے سربراہ و گلوبل ٹائمز نیوز ایجنسی یورپین آرگنائزیشن کے چیف ایگزیکٹیو اکرام الدین نے کہا کہ سید علی گیلانی کی وفات پر اظہار تعزیت و اظہار افسوس کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام ایک عظیم مجاہدو لیڈر سے محروم ہو گئی جو قابل افسوس ہے سید علی گیلانی نے کشمیر کی آزادی کیلئے جو جدوجہد کی ہے کسی سے چھپی نہیں ہے کشمیر کی آزادی کیلئے انکے مشن و جدوجہد کو سلام پیش کرتے ہیں انکئ وفات کشمیر اور پاکستان کے عوام کیلئے ایک سانحہ ہے اللہ تبارک و تعالی عظیم کشمیری مجاہد سید علی گیلانی کی قربانیوں کو قبول فرمائے اور اللہ تبارک و تعالی انکی مغفرت نصیب فرمائے انکو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے جذبہ اتحاد یونین آف جرنلسٹ یورپین آرگنائزیشن کے سربراہ و گلوبل ٹائمز نیوز ایجنسی کے چیف ایگزیکٹیو اکرام الدین نے اپنی تعزیتی بیان میں کہا کہ دکھ اور غم کے اس گھڑی میں ہم شہدا کے لواحقین کے ساتھ ہیں اللہ تبارک و تعالی انکے درجات بلند کریں۔
