جیکب آباد ایس ایس پی کا پی ٹی آئی کے رہنما کے الزامات کا جواب

Spread the love

جیکب آباد(نامہ نگار) جیکب آباد ایس ایس پی کا پی ٹی آئی کے رہنما کے الزامات کا جواب،ترجمان کا پریس بیان جاری، مولا بخش سومرو نے من گھڑت الزام لگائے ڈاکوؤں کی پشت پناہی کرکے ہیرو بنانے کی کوشش کی ہے:ایس ایس پی شمائل ریاض ملک،پولیس نے دو نوجوانوں کو مارا ہے اب مقتول کے ورثہ کو فیصلہ کرنے اور معاوضہ لینے کے لئے دباؤ ڈالا جا رہا ہے ہمارے ووٹرس کے خلاف انتقامی کاروائیاں کی جا رہی ہیں:مولا بخش سومرو تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی جیکب آباد شمائل ریاض ملک کی جانب سے ایک ماہ بعد پی ٹی آئی یوتھ ونگ کے مرکزی صدر کے الزامات کا پریس بیان جاری کرے جواب دیا ہے جیکب آباد پولیس کے ترجمان شمس بیگ ڈہر نے پاکستان تحریک انصاف یوتھ ونگ کے مرکزی صدر مولا بخش سومرو پر ڈاکوؤں کی پشت پناہی کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ مولا بخش سومرو ڈاکوؤں کی پست پناہی کرتے ہوئے پولیس پر من گھڑت الزامات عائد کرکے پولیس کے شہدا کے خون سے مذاق کررہے ہیں۔ جیکب آباد پولیس کے ترجمان نے تحریک انصاف کے رہنما مولا بخش سومرو کی طرف سے پریس کانفرنس میں جاری کئے جانے والے الزامات کی تردید کرتے ہوئے اپنے جاری پریس بیان میں کہا کہ سیاسی پارٹی کے کارکن مولا بخش سومرو کی جانب سے جیکب آباد پولیس کے اوپر من گھڑت اور حقائق کے مترادف سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کی ناپاک کوشش کی گئی ہے، پریس کانفرنس میں سیاسی کارکن نے کچھ ماہ قبل پولیس مقابلے میں ہلاک ہونے والے ڈاکوؤں کی پشت پناہی کی اور پولیس کا مورال گرانے کے لیے جھوٹے اور من گھڑت الزامات لگائے، پریس کانفرنس کے دوران جس ہلاک اور مفرور ملزمان کو ہیرو بنانے کی کوشش کی گئی ان کے اوپر پولیس مقابلہ، ڈکیتی اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے جیسے 11 سے زائد سنگین مقدمات پہلے سے درج تھے جن کی تفصیلات پولیس نے جاری کی ہوئی ہیں، پولیس ترجمان کے مطابق ملزمان کی پشت پناہی درحقیقت جیکب آباد پولیس کے 88 شہداء کے خون سے مذاق کے مترادف ہیں جنہوں نے اپنی زندگیاں عوام کی حفاظت کو اپنا فرض نبھاتے ہوئے قربان کردی، انہوں نے کہا کہ پریس کانفرنس دوران الزام لگایا گیا کے پولیس نے ملزمان کے ورثہ کا مقدمہ لینے سے انکار کیا جبکہ حقیقت یہ ہے کے انہوں نے کبھی تھانے پر فریاد کی استدعا نہیں کی اور3جون 2021پر ملزمان کے ورثہ نے عزت مآب عدالت میں پولیس کے اوپر مقدمہ درج کرنے کے لیے درخواست دائر کی جو 8جون 2021 پر برخاست کردی گئی، سیاسی کارکن کی طرف سے الزامات لگایا گیاکہ ایس ایس پی جیکب آباد نے ملزمان کے ورثا کو اپنے پاس طلب کیا اور ان کو پیسے لینے کے لیے کہا جیکب آباد پولیس اس قسم کے الزامات کی تردید کررہی ہے بلکہ متعدد بار ورثہ سے رابطہ کر کے ان کو ایس ایس پی جیکب آباد سے ملاقات کے لیے بلایا گیا مگر انہوں نے ملاقات سے اجتناب کیا اس کے علاوہ ان کو مفرور ملزمان بابل اور مجیب کو پیش کروانے کے لیے بھی درخواست کی گئی جس پر انہوں نے صاف انکار کیا سیاسی پارٹی کے کارکن کی جانب سے جیکب آباد پولیس کے جوانوں، افسران اور ایس ایس پی جیکب آباد کی کردار کشی اور غیر پارلیمانی زبان استعمال کرنے کی محکمہ پولیس مذمت کرتی ہے اور قانونی حق استعمال کرنے کا مکمل اختیار رکھتی ہے انہوں نے کہا کہ پولیس فورس ایک پروفیشنل ادارا ہے اگر کسی کے پاس شواہد موجود ہے تو وہ شکایت کے ذریعے اپنے کیس کو قانونی طریقے سے آگے بڑھائے رابطے پر پولیس ترجمان نے کہا کہ ایس ایس پی نے چھٹی سے واپس آتے ہوئے سکھر سے کورونا کی ٹیسٹ کرائی جو مثبت آئی چند روز ایس ایس پی آئیسولیٹ رہے پھر جیکب آباد سے ٹیسٹ کرائی جو منفی آئی،اب ایس ایس پی دفتر بھی آئیں گے،کورونا ٹیسٹ کی مثبت آنے پر 14دن تک خود کو قرنطینہ کرنا ہے لیکن ایس ایس پی نے تو 14روز سے پہلے ہی ٹیسٹ کرالی جو کہ منفی آئی ہے کے سوال پر انکا کہنا تھا کہ ایس ایس پی جب چھٹی پر گئے تھے تب انکو علامات ظاہر ہوئی تھیں انکا کہنا تھا کہ جب سے واٹس اپ آیا ہے پریس بیاں ہارڈ کاپی پر میڈیا کو نہیں دیتے،پولیس سیاسی نہیں ہے بیان جاری کرنے کا مقصد اپنی وضاحت کرنا ہے ایس ایس پی کے کورونا میں مبتلا ہونے کے باوجود ہاؤس میں ملاقاتیں کرنے کے سوال پر انکا کہنا تھا کہ وزیر اعظم بھی کووڈ میں جب مبتلا ہوئے تو وہ اسمبلی گئے تھے کورونا ایس اوپیز پڑھیں سماجی فاصلہ رکھنا اور ماسک پہننا ہوتا ہے دوسری جانب پی ٹی آئی کے مرکزی صدر مولا بخش سومرو نے رابطے پر کہا کہ پولیس نے دو جکھرانی مارے انکے ورثہ کا الزام ہے کہ صوبائی مشیر اور انکے چچازاد کے کہنے پر پولیس تنگ کررہی ہے پی ٹی آئی ناوڑا کے یوسی صدر رہزن گلوانی اور پولیس اہلکار مجیب شیروانی جکھرانی کے بھائی کو مارا گیا ہے اور یہ انتقامی کاروائیاں پی ٹی آئی کو ووٹ دینے پر جکھرانی سردار ہمارے ووٹر س کے خلاف کروارہے ہیں پولیس مقتول نوجوانوں کے ورثہ پر معاوضہ لینے اور فیصلہ کرنے کے لئے دباؤ ڈال رہی ہے مقتول نوجوانوں کے ورثہ نے ہائی کورٹ سے رجوع کیا ہے آئی جی سندھ اور ڈی آئی جی کو بھی درخواستیں ارسال کی ہیں انہوں نے کہا کہ ایس ایس پی سرکاری ڈیوٹی کے بجائے سیاسی غلامی کررہا ہے سابق اسپیکر الاہی بخش سومرو اور میری سیکیورٹی واپس لیکر انتقامی کاروائی کی گئی ہے ایس ایس پی کی کرپشن، بدعنوانی اور زیادتیوں کے خلاف جلد احتجاجی تحریک چلائی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں