ساہیوال(چوہدری آ صف ندیم )ڈپٹی کمشنر واجد علی شاہ نے کہا بے کہ انتظامیہ شہر میں جاری سٹی پیکج کے تحت کام میں سست روی کے باعث عوام کو درپیش مشکلات سے آگاہ ہے اور عوامی تکالیف اور مسائل کم کرنے کیلئے کوششیں جاری ہیں، شہر اور عوام کی بہتری کیلئے وہ اور انکی ٹیم تمام تر سرکاری وسائل اور صلاحیتوں کو بروئے کار لا کر شہری مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرے گی۔ انہوں نے یہ بات الیکٹرانک میڈیا کے صدر نعیم شیخ کی قیادت میں ملنے والے وفد کے ساتھ ملاقات میں کہی، وفد میں سرپرست ایمرا عزیز الحق گورائیہ،چیرمین نوید غنی،ڈپٹی چیر مین ولسن رضا،سینئر وائس پریذیڈنٹ چوہدری محمد اشرف ،نائب صدر شاہد رفیق، وحید غنی،چوہدری رضوان طاہر،فیاض شیری،عمران نذیر،رانا سہیل ،اظہر چمیل،ارشد فریدی،جاوید اقبال ہنجرا،راناحماد،آصف وصلی،سلیم کاٹھیہ،حافظ عمران اور ملک رمضان شامل تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ موجودہ دور میں عوامی مسائل کو اجاگر کرنے کیلئے الیکٹرانک میڈیا کا کردار کلیدی حیثیت رکھتا ہے اور میڈیا ہی انتظامیہ کی کان، ناک اور آنکھیں ہیں ،میڈیا کے ذریعے ہی بہت سارے ایشوز بارے آگاہی ہوتی ہے،اس موقعہ پر الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن کے ممبران نے ڈپٹی کمشنر کو عوام کو درپیش مسائل بارے آگاہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر واجد علی شاہ نے شہر کے مسائل کی نشاندہی اور تجاویز کو سراہا اور ان کے حل کی یقین دہانی کرائی۔
