
مسٹر ٹین پرسنٹ وقوم پرست سیاسی ٹولہ کا خاتمہ ہوا ہے۔قبائل کو این ایف سی ایوارڈ دینا ناگزیرہے۔مستقل مزاجی اور ثابت قدمی سے اگے بڑھنا ہوگا۔عمران خان قبائل کے ساتھ مخلص ہے۔ورکرز متحد رہے ہر کسی کو اپنا حق ملے گی۔سینیٹر ایوب آفریدی
ضلع خیبر پاکستان تحریک انصاف کے دیرینہ ورکرز کا پارٹی کی مخلص ورکرز کو یکجاء کرنے کیلئے تحصیل لنڈی کوتل میں عبدالرازق شینواری کے حجرے میں ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں ضلع بھر کے پارٹی کے دیرانہ مخلص ورکرز نے شرکت کی اجلاس سے عبدالرازق شینواری،شمشیر آفریدی،مجید آفریدی و دیگر کے علاوہ سینیٹر ایوب آفریدی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی کا اصل سرمایہ ورکرز ہے جو ہر وقت و مشکل کی گھڑی میں ساتھ دینگے انہوں نے کہا کہ ناراض ورکرز مفادپرست ٹولے کے غلط فیصلوں کی باعث پارٹی سے کنارہ کش ہوئی ہیں جس کو اکٹھاکرنا مشن ہے اب ورکرز کو عزت دینے کیلئے انصاف پینل کا قیام عمل میں لایاگیا جس سے پارٹی منظم ہوگی۔
سنیٹر ایوب نے مزید کہا کہ عمران خان ایک جمہوری شخصیت ہے جنہوں نے ملک کو صحیح معنوں میں ڈوبنے سے بچایا ہے ملک سے پسماندگی کا خاتمہ وزیر اعظم کا مشن ہے انہوں نے کہا کہ عمران خان نے قبائلی ضم شدہ اضلاع کو این ایف سی ایوارڈ میں حصہ دینے کے لئے کمیٹی بنائی ہے جو ترقیاتی کاموں پر خرچ ہو ں گے۔انہوں نے کہا کہ کے پی میں قوم پرست ٹولہ کی قیادت کی باگ دوڑ جن ہاتھوں میں ہے وہ اپنی ہی پارٹی کو نقصان دینے کے لئے ہی کافی ہے کیونکہ اب انکی سیاست ختم ہو چکی ہے۔
