ڈی پی او چارسدہ زیب اللہ خان آنکھوں سے معذور شخص کے ساتھ ملاقات کر رہے ہیں

Spread the love

ڈی پی او زیب اللہ خان نے ضلع چارسدہ میں دکھی انسانیت کی خدمت کی خوبصورت مثال قائم کی۔

عوام ہمارے بازو ہے عوام اور انسانیت کی خدمت آخری دم تک کرتے رہینگے۔زیب اللہ خان

چارسدہ(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا رپورٹ کے مطابق ڈی پی او زیب اللہ خان نے ضلع چارسدہ میں دکھی انسانیت کی خدمت کی خوبصورت مثال قائم کی انکھوں سے معذور شخص کو امداد دینے کے لئے ان کے گھر پہنچ گئے۔ دونوں آنکھوں سے معذور شخص کے لئے اپنی جیب سے راشن اور نقد امداد دی انہوں نے کہا کہ عوام ہمارے بازو ہیں۔عوام اور انسانیت کی خدمت آخری دم تک کرتے رہینگے۔گلوبل ٹائمز میڈیا تفصیلات کے مطابق آج سوشل میڈیا پر ایک انتہائی غریب اور دونوں آنکھوں سے معذور شخص کی خبر شیئر ہوئی جس میں انہوں نے عوام سے مالی امداد کی اپیل کی۔جو نہی یہ پوسٹ سوشل میڈیا پر شئیر ہوئی تو ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چارسدہ زیب اللہ خان نے معذور شخص کے لئے فوری طور پر مالی امداد اور ہر ممکن مدد کا اعلان کیا۔اس حوالے سے ڈی پی او چارسدہ زیب اللہ خان معذور شخص کے گھر پہنچ گئے اور ان سے ملاقات کرتے ہوئے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا اور کرایہ نہ ہونے کے باعث جوکہ ان کے دکان گزشتہ کئی مہینوں سے بند تھی، ڈی پی او چارسدہ نے ان کا کرایہ اپنے جیب سے دینے کا اعلان کیا جبکہ ان کے بیمار بچے کو علاج معالجے کے لئے ہسپتال میں داخل کرنے کے فوری احکامات جاری کئے اور مفت علاج کے لئے ایم ایس ہسپتال سے بات کی۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو بھی ہدایات جاری کی کہ ہفتہ میں ایک بار معذور شخص کی خیریت دریافت کے لیے ان سے ملاقات کرینگے۔ڈی پی او چارسدہ زیب اللہ خان نے معذور شخص کو نقد امداد اور گھر کے لئے راشن حوالہ کیا۔ڈی پی او چارسدہ نے کہا کہ عوام میرے بازوں اور قیمتی اثاثہ ہیں۔ عوام اور انسانیت کی خدمت آخری وقت تک کرتے رہینگے۔جس کے لئے تمام وسائل بروئے کارلائے جائیں گے۔اس موقع پر ڈی پی او چارسدہ نے مخیر لوگوں سے بھی اپیل کی کہ وہ آگے آئیں اور معاشرے میں ضرورت مند لوگوں کی مدد کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں