جیکب آباد(نامہ نگار)جیکب آباد جمس ہسپتال میں ڈائیلاسز وارڈ بند، مریض رل گئے تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کی جمس ہسپتال میں ڈائیلاسز وارڈ بند کر دیا گیا ہے جس کے باعث مریض رل گئے ہیں مریض عابد علی نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ مشین خراب ہونے کا بہانا کرکے ڈائیلاسزبند کر دی گئی ہے جس کی وجہ سے ایک سو سے زائد مریض علاج سے محروم ہو گئے ہیں اگر مشین خراب ہے تو بنوائی جائے ڈائریکٹر اپنی ذمہ داری ادا کریں یہ زیادتی ہے جمس کی اچھی خاصی بجٹ ہے ڈائیلاسز وارڈ بند ہونے کی وجہ سے مریض سکھر، کراچی جانے پر مجبور ہیں، بی او جی ممبران اور دیگر بالا حکام اس کا نوٹس لیں واضح رہے کہ جمس کے ڈائیلاسز وارڈ کا آر او پلانٹ ایک ہفتے سے خراب ہے جس کو جمس حکام نہیں بنوا سکے ہیں اور خمیازہ غریب مریض بھگت رہے ہیں اور کروڑوں کی بجٹ کاغذوں میں خرچ کی جا رہی ہے۔
