جیکب آباد(نامہ نگار)جیکب آباد میں فرسٹ ائیر کے طالب علم کو اغوا کرکے اجتماعی زیادتی بنانے کا معاملہ، سندھ ہائی کورٹ کے نوٹس کے بعد تین ملزمگرفتار ایک تاحال مفرور، ایس ایس پی نے خود کو بچانے کے لئے ایس ایچ او کو قربانی کا بکر ا بنا کر معطل اور رورٹ کر دیا، ڈی آئی جی لاڑکانہ اور ایس ایس پی آج ہائی کورٹ میں پیش ہو کر رپورٹ دیں گے تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے سٹی تھانہ کی حدود ڈنگر محلہ کے رہائشی 14سالہ اویناش کو اغوا کرکے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے کے واقع کا سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کے نوٹس لینے کے بعد جیکب آباد، قمبر شہداد کوٹ اور شکارپور پولیس نے مل کر تین ملزمان ساحل چانڈیو، عبدالستار عرف ببلو مگسی اور راشد جمالی کو شہداد کوٹ کے علاقے سے گرفتار کر لیا ہے جبکہ ایک ملزم مرتضی بروہی تاحال مفرور ہے جسے پولیس گرفتار نہیں کر سکی ہے ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کی جانب سے سختی سے ڈی آئی جی لاڑکانہ اور ایس ایس پی جیکب آباد سے واقع کے متعلق باز پرس کرکے رپورٹ پیش کرنے کے حکم کے بعد پولیس نے قبائلی مدد کے تحت ملزمان کو گرفتار کیا ہے جبکہ ایس ایس پی جیکب آباد نے خود کو کاروائی سے بچانے کے لئے ایس ایچ او سٹی قمر الدین تنیو کو قصوروارقرار دیکر معطل اور رورٹ کر دیا ہے ایسی رپورٹ بھی بنائی گئی ہے کہ ایس ایچ او نے معاملے سے آگاہ نہیں کیا جس پر کاروائی کی گئی ہے اس سلسلے میں ایس ایس پی جیکب آبا دکے پی ایس او شمس ڈہر نے رابطے پر بتایا کہ تفتیش سے پتہ چلا ہے کہ کمسن بچے کو سوشل میڈیا کے ذریعے دوستی کرکے پھنسا کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا،دو دن بعد واقع کا کیس داخل ہونا اور ایس ایس پی کی واقع کے متعلق لاعلمی پر انکا کہنا تھا کہ ایس ایس پی کے ماتحت 23تھانے ہیں ایس ایس پی کو تمام معاملات کی آگاہی نہیں ہوتی ہر واقع کی ایس ایچ اوز کی آگاہی دیتے ہیں ایس ایچ او سٹی نے بروقت ایس ایس پی کو مطلع نہیں کیا اس غفلت پر سزا کے طور پر معطل اور رورٹ کیا گیا ہے واضح رہے کہ فرسٹ ائیر کے طالب علم اویناش کو 27اگست کو کار سواروں نے اغوا کرکے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا اور پولیس نے مقدمہ تین دن کے بعد 30اگست کو درج کیا جس پر سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس نے ایس ایس پی جیکب آباد کی واردات کے متعلق بے خبری سمیت واقع کی مکمل رپورٹ طلب کرکے پیش ہونے کا حکم دیا ہے
