جیکب آباد بلدیہ ملازمین کا اضافی تنخواہیں نہ ملنے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

Spread the love

جیکب آباد(نامہ نگار)جیکب آباد بلدیہ ملازمین کا اضافی تنخواہیں نہ ملنے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ، ڈی سی چوک پر دھرنا۔ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے بلدیہ ملازمین کی جانب سے اضافی تنخواہیں نہ ملنے کیخلاف ایک احتجاجی جلوس چیئرمین نصر اللہ ڈومکی، صدر سلیم پیچوہو، عبدالفتاح سومرو، شفیق ابڑو، زین میمن کی قیادت میں نکالا گیا جس میں ایپکا کے مراد سومرو، مجید سرکی، محمد علی لاشاری، غلام مصطفی پٹھان، رحیم اللہ ابڑو، عبدالنبی لاشاری، شبیر احمد کھوسو، عبداللطیف میرانی، غلام مرتضی گھنیو اور دیگر نے شرکت کی، احتجاج میں ضعیف رٹائر ڈ ملازمین نے بھی شرکت کی، مظاہرین نے سخت نعریبازی کرتے ہوئے شہر کے راستوں پر مارچ کیا اور ڈی سی چوک پر دھرنا دیکر بیٹھ گئے جس کے باعث روڈ بلاک اور ٹریفک معطل ہو گئی بعد ازاں مظاہرین نے پریس کلب کے سامنے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جیکب آباد کے بلدیہ ملازمین کے حقوق پر ڈاکہ ڈالا جا رہا ہے ملازمین بجٹ میں بڑھائی گئی تنخواہ سے بھی محروم رکھا جا رہا ہے پچھلے سال بھی اضافی تنخواہ پانچ ماہ بعد ملیں اور روان سال بھی یہی حالت ہے تین ماہ سے اضافی تنخواہ نہیں دی گئی جو کہ زیادتی ہے ملازمین کو حقوق نہ دئے گئے تو 15ستمبر کو کمشنر لاڑکانہ کے دفتر کے سامنے دھرنا دیا جائے گا اور شہید بینظیر بھٹو کی مزار کے سامنے بھی احتجاج کیا جائے گاانہوں نے مطالبہ کیا کہ چارٹر آف ڈیمانڈ پر عمل کیا جائے سندھ کے بلدیہ ملازمین کی تنخواہیں خزانہ آفیس کے ذریعے آن لائن کی جائیں، ٹائم اسکیل دیا جائے، بلدیہ ملازمین کے گزشتہ سال کے پانچ ماہ کے دس فیصد اور رواں سال کے دو ماہ کے ڈفرنس جبکہ رٹائر ملازمین کو بھی پینشن دی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں