ڈی پی او چارسدہ زیب اللہ خان کی قیادت میں چارسدہ پولیس کی جر ائم پیشہ عناصر کیخلاف کاروائیاں جاری ہیں۔
چارسدہ(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا رپورٹ کے مطابق چارسدہ پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کاروائیاں تیز کر دی ڈی پی او چارسدہ زیب اللہ خان کی قیادت میں چارسدہ پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کاروائیاں جاری ہے اور جاری رہے گی ڈی پی او چارسدہ زیب اللہ خان نے کہا کہ منشیات اور دیگر واردات میں ملوث افراد کیلئے علاقے میں کوئی جگہ نہیں ہے ، منشیات، اور دیگر واردت میں ملوث افراد کی نشاندہی میں عوام کا پولیس کا ساتھ دینا از حد ضروری ہے تا کہ جرائم اور دیگر وارداتوں کا خاتمہ ہو سکے جرائم اور دیگر واردت کے روکھ تھام میں پولیس فورسز کا کردار ادا کرنا از حد ضروری ہے انہوں نے کہا کہ علاقے میں امن و امان کی بحالی کیلئے عوام اور پولیس اپنا بھرپور کردار ادا کریں تا کہ امن و امان قائم ہو سکے اور جرائم و دیگر واردات میں ملوث افراد کا نام و نشان ختم ہو سکے ضلعی پولیس سربراہ چارسدہ زیب اللہ خان نے بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے ساتھ ایک اخباری میں کہا کہ امن و امان کی بہتری میں صحافیوں کا بھی بہت اہم کردار ہے کیونکہ صحافی جرائم پیشہ افراد اور سماج دشمن عناصر کی نشاندہی میں پولیس کے ساتھ بھرپور تعاون کر رہی ہیں جو قابل تعریف ہیں۔
