جیکب آباد(نامہ نگار)تحریک انصاف نے بھی جمس بچاؤ تحریک کی حمایت کا اعلان کر دیا، کرپشن، بد انتظامی، اقربا پروری نے جمس کو تباہ کر دیا ہے موجودہ ڈائریکٹر ناکام ہے ہٹا کر اہل اور تجربہ کار مقرر کیا جائے:ذیشان پہنور ضلعی صدر تفصیلات کے مطابق جیکب آبا دکے شہریوں کی جانب سے شروع کی گئی جمس بچاؤ تحریک کا پاکستان تحریک انصاف ضلع جیکب آباد کے صدر میر ذیشان پہنور نے بھی حمایت کا اعلان کیا ہے اس سلسلے میں میر ذیشان پہنور کا کہنا تھا کہ یو ایس ایڈ کی جانب سے جیکب آباد کے عوام کو علاج کی معیاری سہولیات کی فراہمی کے لئے جمس جیسے بہترین ادارے کا تحفہ دیا جسے قابض کرپٹ مافیا نے تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے سیکورٹی سمیت دیگر ٹھیکے بھاری رشوت کے عیوض سفارشیوں کو دئے گئے ادویات کی خریداری میں بے پناہ کرپشن کی جا رہی ہے مریضوں کی ادویات نہ ملنے کی شکایات ہیں جیکب آباد انسٹیٹوٹ آف میڈیکل سائنسز میں پانچ سالوں سے ایمرجنسی شروع نہیں کی جا سکی ہے جو سب سے بڑی نااہلی ہے جمس کو صر ف اوپی ڈی کلینک بنا دیا گیا ہے منظور نظر افراد کو نوازا جا رہا ہے ڈائیلاسز وارڈ بھی بند کر دیا گیا ہے جس کی وجہ سے مریض رل گئے ہیں اور کراچی سکھر جانے پر مجبور ہیں جمس کے متعدد شعبے بند پڑے ہیں جمس سے لاکھوں روپے کی ادویات چوری اور ایکسپائر ہونے کے کیس کو سرد خانے کی نظر کیا گیا ہے اور ملوث ملازم کو ہٹانے کے بجائے نوازا گیا ہے ایساشخص جمس کا تین سال سے ڈائریکٹر ہے جس کے باعث اس ادارے کو چلانے کے لئے سند اور تجربہ نہیں عبدالواحد ٹگڑ کی جمس کے ڈائریکٹر کے طور پر تقرری جمس کے ایکٹ کی خلاف ورزی ہے تین سال سے ٹگڑ جمس کو مکمل فعال نہیں کرسکے ہیں جمس کا عملہ تک بیزا رہے جیکب آباد کے شہری ٹگڑ سے نجات اور جمس میں کرپشن کا خاتمہ چاہتے ہیں اگر ٹگڑ کو ہٹاکر اہل، فرض شناس اور ایماندار شخص کو مقرر نہ کیا گیا تو سخت احتجاج کیا جائے گا جمس میں تین سال کے دوران ہونے والی کرپشن کے ثبوت کاروائی کے لئے نیب کو دئے جائیں گے ٹگڑ اور اسکی ٹیم کو کرپشن کا حساب دینا ہوگاوزیر صحت جیکب آباد کے عوامی مطالبے کومان دیں جمس کو مکمل فعال کیا جائے تاکہ علاقے کے لوگ معیاری صحت کی سہولیات سے مستفید ہوسکیں۔
