ہڑپہ;ٹی پارٹی سیاسی بیٹھک میں بدل گئی،رانا تنویراحمد خاں اورامیدوار حلقہ پی پی 199 لیاقت حیات خان لودھی کا پارٹی میں شریک شرکاء کی موجودگی میں علاقہ کی فلاح وبہبود کیلئے مل کر کام کرنے کا عزم قریبی دوستوں اور سیاسی کارکنوں میں خوشی کی لہر
ہڑپہ۔خان لیاقت حیات لودھی کا اپنے ساتھیوں کے ہمراہ ہڑپہ شہر پہچنے پر رانا تنویراحمد خاں اور دیگر ساتھیوں نے آنے والے مہمانوں کے گلے میں خوب صورت مالا ڈال کروالہانہ استقبال کیا ۔۔۔
پارٹی کا اہتمام سابقہ ناظم ہڑپہ سٹی رانا تنویر احمد خاں نے اپنے ڈیرے پر کیا تھا پارٹی میں چیئرمین انجمن تاجران عبدالحادی سمیت تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کی بھر پور شرکت علاقائی سیاست اور مسائل کے ساتھ ساتھ آنے والے الیکشن پر تفصیلی گفتگو ۔
ہڑپہ(چوہدری محمد آ صف ندیم سے);تفصیلات کے مطابق امیدوار حلقہ پی پی 199لیاقت حیات خان لودھی کی لودھی ہاءوس ہڑپہ شہر سے اعلان لاتعلقی کے بعد حلقہ این اے 148اور پی پی 199 میں روز بروز بڑھتے ہوئے سیاسی درجہ حرارت کو دیکھتے ہوئے سابقہ ناظم ہڑپہ سٹی رانا تنویراحمد خاں نے سابقہ صوبائی وزیر زراعت و مال خان محمد ارشد خان لودھی مرحوم کے ناصر ف قریبی رشتہ دار بلکہ اہم سیاسی ساتھی خان لیاقت حیات خان لودھی کے اعزاز میں پر تکلف ٹی پارٹی کا اہتمام کیا گیا جو ٹی پارٹی سے سیاسی بیٹھک میں بدل گئی پارٹی میں عبدالحادی چیئرمین انجمن تاجران ہڑپہ سید شمیم الحسن بخار ،محمد جاوید،شبیر جان ،رانا عمران سٹی ٹاپ ،رانا شفقت،راناشاہد ظفر،رانا یاسر نمبردار،راناپرویز،طارق اعجاز، شفیق انصاری ،باسط خان لودھی ،رانا ذوالفقار علی خاں ،صدیق انصاری ،رانا احسن وغیرہ سمیت افراد کی بھر پور شرکت علاقائی سیاست اور مسائل کے ساتھ ساتھ آنے والے الیکشن پر تفصیلی گفتگوہوئی حلقہ کے دونوں اہم سیاسی رہنماءوں رانا تنویراحمد خاں اور لیاقت حیات خان لودھی کا پارٹی میں شریک شرکاء کی موجودگی میں علاقہ کی فلاح وبہبود کیلئے مل کر کام کے ساتھ ساتھ سیاسی جدوجہد اور فیصلے کرنے کے عزمکا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم کسی سے ڈکٹیٹ نہیں ہونگے ہم ہر اس سیاسی فیصلے کی نفی کریں گے جو علاقائی مفاد اور کارکنوں کی رائے کے خلاف ہوگا ہم کسی ایسے امید وار کی سپوٹ نہیں کریں گے جو حلقہ سے باہر سے لا کرہمارے اوپر زبردستی تھونپنے کی کوشش کی گئی رانا تنویر اور لیاقت خان لودھی کا یہ بھی واضع مءوقف سامنے آیا کہ آنے والے ہر الیکشن میں قریبی دوستوں اور کارکنوں کی مشاورت سے مل کر امیدوار میدان میں اتارا جائے گا ایک سوال کے جواب میں امیدوار حلقہ پی پی 199 لیاقت حیات خان لودھی کا کہنا تھا کہ ہمارا اور رانا فیملی کا پرانا تعلق ہے جس کو چند شرپسند عناصر کی نظر لگ گئی تھی جس کی وجہ سے ہمارے درمیان دوریا ں پیدا ہوگئیں وقت نے ایک بار ہ میں پھر اکھٹے ہوکر عوام کی خدمت کا موقع دیا ہے جسے ہم احسن طریقے سے نبھائیں گے مشترکہ بیان میں ان کا کہنا تھا کہ کچھ لوگوں کو بڑی خوش فہمی ہے سوشل میڈیا پر فیک اکاءونٹ بنا کر ایم این اے اور ایم پی اے کے خواب دیکھنا وہ ماں مرگئی جیڑی چوپڑیاں وی تے نالے دو،دو،وی دیتی تھی ،جوقو میں یا معاشرہ اپنے بزرگوں کی عزت نہیں کرتے تاریخ پھر کبھی انہیں معاف نہیں کرتی ہمارا اتھاد نا صرف ہڑپہ شہر بلکہ حلقہ کی سیاست کو یکسر تبدیل کر کے رکھ دے گا
