ڈسٹرکٹ افیسر اوکاڑہ نے پیٹرول پمپس اور دیگر آلات اور وزان و پیمائش کی چیکنگ کی گئی

Spread the love

کسی کس بھی ناپ تول میں کمی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ڈسٹرکٹ افسیر

اوکاڑہ(نمائندہ جاوید راہی)گلوبل ٹائمز میڈیا رپورٹ کے مطابق محکمہ (انڈسٹریز، پرائسز، ویٹس اینڈ میـرز) پنجاب کی ہدایت ڈسٹرکٹ آفیسر (انڈسٹریز، پرائسز، ویٹس اینڈ میـرز) اوکاڑہ نے پیٹرول پمپس اور اور دیگر آلات اوزان وپیمائش کی چیکنگ کی۔ گئی ۔رواں سال ناپ تول کی 2240انسپکشن کی گئیں اور ناپ تول میں کمی کرنے والے 69 افراد کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ان کے چالان معزز عدالت کو بھجوائے گئے اور عدالت کی جانب سے بھاری جرمانہ بھی عائد کروایا گیا۔ اس کے علاوہ انہوں نے مزید بتایا کہ عام عوام کو سرکاری طور پر طے شدہ نرخوں پر اشیاء خوردونوش کی فراہمی حکومت کی اولین تر جیح ہے لہذا گراں فروشی اور ذخیرہ اندوزی کے خلاف ایکشن کرتے ہوئے 12072 دوکانداروں کو چیک کیا گیا اور382دوکاندوروں کو اشیاء خوردونوش مہنگے داموں فروخت کرنے پر 768400روپے جرمانہ عائد کیا گیا اور 5 افراد کے خلاف ایف آئی آر بھی درج کروائی گئ۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ کسی کو بھی ناپ تول میں کمی کی اجازت نہیں دی جائے گی اور ایسا کرنے والوں کے خلاف آہنی ہاتھوں سے نپٹا جائے گا۔ اشیاء خوردونوش کی مقرر نرخوں فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا اور کسی کو بھی گراں فروشی کرکے عام عوام کا استحصال نہیں کرنے دیا جائےگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں