ہڑپہ میں دوسرا مرشد جی سپر 8 کرکٹ ٹورنامنٹ گورنمنٹ ہائی سکول 186 نو ایل میں کھیلا گیا

Spread the love

ساہیوال چوہدری آصف ندیم: ہڑپہ میں دوسرا مرشد جی سپر 8 کرکٹ ٹورنامنٹ گورنمنٹ ہائی سکول 186 نو ایل میں کھیلا گیا جس میں اہل علاقہ بھر کی کرکٹ ٹیموں نے حصہ لیا ہمارے ہر روز کے مہمان خصوصی استاد محترم محمد یوسف صاحب استاد محترم محمد افضل صاحب استاد محترم محمد جاوید صاحب فائنل میچ کے مہمان خصوصی رانا محمد اکرم ایڈووکیٹ راشد گل طاہر نمبر دار حافظ محمد خضر شفیق استاد محمد نوید اقبال انجم استاد رانا زہیب ریاست استاد ظفر بھٹی تھے
ٹورنامنٹ میں کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو ملے فائنل میچ 186 نو ایل بمقابلہ 52EB کے درمیان کھیلا گیا ٹائم کی قلت کی وجہ سے میچ 5 اوورز پر مشتمل تھا 52EB نے پہلے کھیلتے ہوئے 83 رنز بنائے جواب میں 186 نو ایل کی ٹیم 50 رنز بنا سکی اس طرح یہ ٹورنامنٹ 52EB ٹیم نے جیت لیا مہمان خصوصی محمد اکرم محمد افضل صاحب محمد یوسف صاحب جنہوں نے اپنے دست مبارک سے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے اور کامیاب ٹورنامنٹ کے انعقاد پر انتظامیہ کمیٹی حافظ اویس محمد رمضان حیدر جٹ منا راجپوت رانا ناظم حسین شاکر جٹ رانا اقبال حافظ فیضان رانا احمد صہیب بھٹی ذیشان مغل ارسلان مغل علی حیدر کو مبارکباد پیش کی مین آف ٹورنامنٹ کا انعام 4000 روپے بمہ ٹرفی محمد فیض کو دیا گیا اور دوسرا انعام 2000 روپے بمہ ٹرفی محمد ارسلان کو دیا گیا
اس شاندار ٹورنامنٹ کے انعقاد پر رانا عامر شہزاد رانا وقاص اور رانا محمد لطیف نمائند رائل نیوز ہڑپہ نے انتظامیہ کو مبارکباد پیش کی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں