مرد و خواتین کیلئے تعلیم کا حصول بہت اہم اور ضروری ہے،صائمہ علی

Spread the love

تعلیم کے بغیر ملک و قوم کی ترقی ناگزیر ہیں۔معروف بزنس وویمن اینڈ بیوٹی کنسلٹنٹ

سوئٹزرلینڈ(چیف اکرام الدین)اردو گلوبل میڈیا رپورٹ کے مطابق معروف بزنس وویمن و بیوٹی کنسلٹنٹ صائمہ علی نے کہا کہ مرد و خواتین کیلئے تعلیم کا حصول بہت اہم اور ضروری ہے تعلیم کے بغیر ملک و قوم کی ترقی ناگزیر ہیں انہوں نے کہا کہ انسان جب زیور تعلیم سے آرستہ ہوتا ہے تو واقعی وہ انسان ہوتا ہے ہر زمانے میں تعلیم یافتہ حضرات کی قدر و قیمت رہی ہے تعلیم کے بغیر ترقی و عروج کی خواہش بے بنیاد خواہش ہے انسان کی نافعیت کیلئے دینی تعلیم، اسلامی تربیت، ایمانی شائستگی اور انسانی عادات و آداب کی اتنی ہی ضرورت ہے جتنی ضرورت مچھلی کیلئے پانی کی ہے اس لئے مرد و خواتین تعلیم کے حصول پر توجہ دیں معروف بزنس وویمن و بیوٹی کنسلٹنٹ صائمہ علی نے گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے ساتھ ایک اخباری بیان میں کہا کہ عورت اور مرد وہ اہم ستون ہیں جن پر یہ معاشرہ قائم ہے۔دونوں معاشرے کا لازم و ملزوم حصہ ہیں اور ان میں سے کسی ایک کے بغیر یہ معاشرہ قائم نہیں رہ سکتا اور نہ پھل پھول سکتا ہے۔ اس معاشرے کی فلاح و بہبود کیلئے دونوں کا کردار اہم ہے۔جس طرح کسی معاشرے کے افراد کی ترقی کیلئے تعلیم لازمی ہے اسی طرح یہ تعلیم مرد و عورت دونوں کے لئے لازم ہے۔تعلیم جس طرح مرد کے ذہن کے دریچوں کو کھولتی ہے اسی طرح عورت کے لئے بھی ضروری ہے تا کہ وہ بھی شعور کی منزلوں کو طے کر سکے انہوں نے مزید کہا کہ عورت کی تعلیم اس لئے بہت ضروری ہے کیونکہ مرد کی تعلیم شاہد ایک زندگی اور ایک فیملی کو ایک لائف کو سنوراتی ہے جبکہ عورت کی تعلیم پوری نسل کو سنوراتی ہے تو عورتوں کی تعلیم کیلئے ہمیں بہت زیادہ وسائل پیدا کرنا چاہیے انکی تعلیم کو اسان بنانا چاہیے اور لڑکیوں کیلئے ایجوکیشن کے زیادہ سے زیادہ مواقعے ہمیں نکالنے چاہئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں