جشن ولادت کو عقیدت واحترام سےمنانے کے لئےجماعت اہل سنت وزیرآباد کا خصوصی اجلاس

Spread the love

وزیرآباد( طارق ملک بیورو چیف یو جی نیوز ) سرور کائنات فخر موجودات حضرت محمد مصطفے صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ولادت با سعادت کے مبارک ماہ ربیع الاول میں جشن ولادت کو عقیدت واحترام سے بھرپور انداز میں منانے کے لئےجماعت اہل سنت وزیرآباد کا خصوصی اجلاس مرکزی جامع مسجد غوثیہ وزیرآباد میں زیر صدارت پروفیسر ڈاکٹر محمد آصف ہزاروی معنقد ھوا جس میں قاری سعید احمد ارشد، علامہ محمد عباس چشتی، طارق جاوید ملک، عمران رسول بٹ، قاری محمد اشفاق وڑائچ، حاجی محمد اعظم چشتی، نصرت عمران، حافظ محمد جمیل کے علاوہ ممتاز مذہبی شخصیات علماء کرام اور دیگر مذھبی تنظیموں کے افراد نے شرکت کی. اجلاس میں شہر اور دیہات کی مساجد میں محافل، ریلیوں اور دیگر پروگرام تشکیل دئے گئے.اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ بارہ ربیع الاول کو میلاد شریف کا مرکزی جلوسں مرکزی جامع مسجد غوثیہ ریلوے اسٹیشن وزیرآباد سے نکالا جائے گا. علاوہ ازیں مختلف تنظیمات جانب سے ریلیاں منعقد ھوں گی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں