تقریب کے میزبان اوکاڑہ پریس کلب کے صدر شیخ شہباز شاہین تھے تقریب میں تاجروں وکلاء صحافیوں پولیس سمیت سماجی شخصیات نے شرکت کی۔
اوکاڑہ(نمائندہ جاوید راہی) اردو گلوبل میڈیا رپورٹ کے مطابق اوکاڑہ پریس کلب کی جانب سے ٹرانسفر ہونے والے ڈی پی او اوکاڑہ فیصل شہزاد کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا اہتمام کیا گیا تقریب کے میزبان اوکاڑہ پریس کلب کے صدر شیخ شہبازشاہین تھے تقریب میں تاجروں وکلاء صحافیوں پولیس افسران سمیت سماجی شخصیات نے شرکت کی تقریب میں پروفیسر محمد نواز پروفیسر عبد الرحیم پروفیسر محی الدین نے خصوصی شرکت کی میزبان صدر اوکاڑہ پریس کلب شیخ شہباز شاہین نے اوکاڑہ سے ٹرانسفر ہونے والے ڈی پی او فیصل شہزاد کو اپنے خطاب میں خصوصی طور پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اوکاڑہ میں ان کے دس ماہ کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہوں نے بلا تفریق سیاسی پریشر کو بالائے طاق رکھتے ہوئے اپنی ڈیوٹی احسن طریقہ سے نبھائی اس دوران امن و امان کے قیام کے لیے اپنی تمام تر توانائیاں صرف کیں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ٹرانسفر ہونے والے ڈی پی او فیصل شہزاد نے اپنے خطاب میں کہا کہ جس طرح اوکاڑہ کے عوام نے ان کا دس ماہ کے عرصہ کے دوران ساتھ دیا کرایمز کے خاتمہ کے لئے ان سے تعاون کیا میں انہیں کبھی نہیں بھولوں گا
خاص کر اوکاڑہ پریس کلب کے صدر شہباز شاہین اور ان کے ممبران پریس نے امن و امان کے قیام عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے جلوس محرم کے جلوس سمیت جیسے بھی حالات ہوئے اپنی قلم کا استعمال پازیٹیو کیا اوکاڑہ پریس کلب کی جانب سے ہونے والے کرکٹ فیسٹیول جس میں پریس کلب کرکٹ الیون ڈی پی او الیون اور ڈی سی او الیون جو گزشتہ دنوں کروایا گیا ڈی پی او نے اس ایونٹ کی خصوصی طور پر تعریف کی تقریب کے آخر میں اوکاڑہ پریس کلب کے صدر شہاز شاہین نے ڈی پی او فیصل شہزاد کی کارکردگی کی اعتراف میں انہیں سینور پیش کیا اوکاڑہ پریس کلب آمد پر ڈی پی او فیصل شہزاد کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔
