صوبائی وزیر قانون و پارلیمانی امور راجا بشارت کی ہڑپہ آمد

Spread the love

ساہیوال ہڑپہ چوہدری محمد آ صف ندیم

صوبائی وزیر قانون و پارلیمانی امور راجا بشارت کی ہڑپہ آمد، چک نمبر106/7 میں نمبردار محبوب احمد کی والدہ کی وفات پر تعزیت اور فاتحہ خوانی۔ انہوں نے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا اور عمائیدین علاقہ سے بھی ملاقات کی۔ اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نئے بلدیاتی نظام کے ذریعے دیہات کی سطح پر اختیارات کو پہنچارہی ہے جس سے مقامی مسائل فوری حل ہونگے اور اس میں افسر شاہی کی مداخلت کم ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے وزیر اعلیٰ سردار عثمان بزدار کی قیادت میں صوبے کے تمام علاقوں کی یکساں ترقی کے لئے صوبائی بجٹ میں خطیر رقم مختص کی ہے جس سے دوردراز علاقوں کے عوام کے دیرنہ مسائل کے حل میں بڑی مدد ملے گی۔ فاتحہ خوانی کے بعد صوبائی وزیر قانون و پارلیمانی امور راولپنڈی روانہ ہو گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں