ساہیوال چوہدری محمد آ صف ندیم :ڈپٹی کمشنرواجد علی شاہ کی زیر صدارت کورونا اور ڈینگی وبا پر قابو پانے کے حوالے سے جائزہ اجلاس منٹگمری ہال میں منعقد ہوا جس میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر عبدالمجید خان نیازی اور متعلقہ محکموں کے افسران نے بھی شرکت کی۔اجلاس میں 20ستمبر سے25ستمبر تک کی ڈینگی سرگرمیوں کا جائزہ لیا گیا۔ سی ای او ھیلتھ ڈاکٹر عبدالمجید خان نیازی نے بتایا کہ ستمبر کے مہینے میں ان ڈور سرویلینس کے تحت 3,78,330 گھروں اور 6,21,347 کنٹینرز کو چیک کیا گیا جبکہ آوٹ ڈور سرویلینس کے تحت 56,338گھروں کو اور 87,145کنٹینرز کو چیک کیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ ضلع ساہیوال میں ڈینگی کے مشتبہ مریضوں کی تعداد 20ہے جبکہ ڈینگی کا کنفرم مریض ایک ہے۔ اینٹمالوجسٹ صرافہ عاشق نے بتایا کہ ڈینگی بارے موصول ہونے والی 122شکایا ت میں سے 116کو حل کر دیا گیا ہے اور بقیہ 6کو بھی ترجیحٰی بنیادوں پر حل کر رہے ہیں۔ کورونا ویکسین کی تفصیلات دیتے ہوئے سی ای او ھیلتھ ڈاکٹر عبدالمجید خان نیازی نے بتایا کہ ساہیوال کی 26لاکھ87ہزار835آبادی میں 15سال سے زائد16لاکھ91ہزار788افرادمیں سے8لاکھ19ہزار181افراد کو ویکسین لگائی جا چکی ہے جن میں سے6لاکھ18ہزار814افرادکو پہلی خوراک جبکہ دو لاکھ367افراد کو دوسری خوراک لگائی جا چکی ہے جبکہ سٹاک میں 92ہزار333سے زائد ویکسین موجود ہے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر واجد علی شاہ نے ہدایت کی کہ تمام ادارے اپنے عملے کی ویکسنیشن اور ماسک پہننا یقینی بنائیں۔ اس کے علاوہ لوگوں کو کو رونا ضابطہ اخلاق پر عمل کرنے کی بھی ہدایت کی۔انہوں نے کہا کہ تمام دفاتر میں نو ماسک نو سروس کے تحت صرف انہی لوگوں کو داخلہ کی اجازت دیں جنہوں نے ویکسین لگوائی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وبائی امراض کا واحد حل ویکسین ہے اور اس بارvے میں عوام کے خدشات کو بھی دور کیا جائے۔
