جیکب آباد(نامہ نگار) جیکب آباد کی جمس ہسپتال میں ہاؤس کیپنگ اور مینٹیننس کے ٹھیکے بھاری رشوت کے عیوض دینے کا انکشاف، معیاد ختم ہونے پر ٹھیکے دوبارہ کرنے کے بجائے توسیع کرکے سپرا قوانین کی دھجیاں اڑائی گئیں۔ تفصیلات کے مطابق جیکب آبا دکی جمس ہسپتال میں بد انتظامی اور کرپشن کا سلسلہ نہیں رک سکا ہے بھاری رشوت کے عیوض جمس ہسپتال کی مینٹیننس اور ہاؤس کیپنگ کے ٹھیکے کی معیاد ختم ہونے کے بعد دوبارہ ٹھیکے کرانے کے بجائے منظور نظرٹھیکیدار پر نوازشات کی بارش کرکے توسیع دیکر سندھ پبلک پروکیورمنٹ اتھارٹی کے قوانین کی دھجیاں اڑائی گئی ہیں پانچ سالوں سے ایک ہی ٹھیکیدار کو ہاؤس کیپنگ اور مینٹیننس کے ٹھیکے دئے جا رہے ہیں ڈائریکٹر جمس ٹھیکیدار پر نہایت مہربان ہیں اسی لئے ٹھیکیدار کو غیر قانونی طور پر جمس میں رہائش بھی دی گئی ہے اس سلسلے میں رابطے پرٹھیکیدار شاہد شاہ نے بتایا کہ باہمی رضامندی سے ٹھیکوں کو توسیع دی جاسکتی ہے۔
