پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ عوام کے ساتھ ظلم ہے

Spread the love

جیکب آباد(نامہ نگار) جیکب آباد کے شہریوں نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو معیشت کے لیے خطرناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ عوام کے ساتھ ظلم ہے، آئے روز قیمتوں میں اضافہ کرکے عوام سے جینا کا حق چھیناجارہا ہے، جیکب آباد کے سیاسی، سماجی، دینی اور بیورپاری تنظیموں کے رہنماؤں ڈاکٹر اے جی انصاری، ندیم قریشی، دیدار لاشاری، حماد اللہ انصاری، دلمراد لاشاری اور دیگر نے کہا کہ موجودہ حکمرانوں نے مہنگائی کرکے عوام کو خودکشیوں پر مجبور کردیا ہے، مہنگائی کی وجہ سے عوام دو وقت کی روٹی کے لیے ترس رہی ہے، انہوں نے کہاکہ ملک کی معیشت تباہی کی طرف جارہی ہے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں آئے روز اضافے سے تمام چیزوں کی قیمتوں میں اضافہ ہورہا ہے، عوام جو پہلے ہی مہنگائی اور بے روزگاری کے دلدل میں دھنسے ہوئے ہیں مزید مشکلات سے دوچار ہوگئے ہیں، انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کی نااہلی کی وجہ سے مہنگائی عروج پر پہنچ چکی ہے، حکمرانوں کی عوام دشمن پالیسیوں سے عوام تنگ آچکے ہیں، انہوں نے کہا کہ عوام کو ریلیف دینے کا دعویٰ کرنے والی حکومت عوام کے لیے مسائل پیدا کررہی ہے، انہوں نے کہا کہ مہنگائی کی چکی میں پسی عوام کو ریلیف دینے کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ واپس لیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں