بیت المال کے فوکل پرسن رازخان پٹھان نے معذور افراد میں چیک تقسیم کئے

Spread the love

جیکب آباد(نامہ نگار) بیت المال کے فوکل پرسن رازخان پٹھان نے معذور افراد میں چیک تقسیم کئے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف سندھ کے سرگرم رہنما اور فوکل پرسن بیت المال جیکب آباد رازخان پٹھان اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر بیت المال آغا اورنگزیب خان اور مہمان اسپیشل پرسن سندھ کے صدر آغا منیراحمد پٹھان کے ساتھ مستحقین اور معذور افراد میں 10سے 25ہزار کے 38 چیک تقسیم کئے۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رازخان پٹھان نے کہا کہ انشااللہ جیکب آباد میں بہت جلد سویٹ ہوم بنائیں گے اور ہماری حکومت غریبوں کی حکومت ہے اور وزیراعظم عمران خان نے غریبوں کے لیے احساس پروگرام شروع کیا لنگر خانے بنوائے جہاں غریبوں کو کھانا کھلایا جاتا ہے اور پناہ گاہیں بنوائیں جہاں غریب رہ سکے، انہوں نے کہاکہ ہماری حکومت اسپیشل افراد کی خدمت کو اپنا فرض سمجھتی ہے، انہوں نے کہا کہ آپ لوگ جسمانی معذور ہیں لیکن آپ کے حوصلے بلند ہیں آپ بھی ملک کی خدمت کرسکتے ہیں جسمانی معذوری کوئی معذوری نہیں ہوتی معذور تو وہ ہوتا ہے جو ہمت ہارتا ہے آپ تو بہادر لوگ ہیں آپ سماج کا اہم حصہ ہے رازخان نے مزید کہا کہ ہماری حکومت غریبوں کی حکومت ہے ہم سے وہ لوگ ناراض ہیں جن لوگوں نے ملک کو لوٹا ہے ہم ان کو کبھی معاف نہیں کریں گے ان کا احتساب ضرور ہوگا چاہے اس کے لیے ہمیں کوئی بھی قربانی دینا پڑے۔ انہوں نے کہاکہ ہم سمجھتے ہیں کہ اس وقت ملک مشکلات کا شکار ہے لیکن ہم نے ہمت نہیں ہاری انشاء اللہ جلد ملک کی تقدیر بدلیں گے مشکلات کے بعد آسانیاں پیدا ہوگی یہ مشکلات عارضی ہیں قوم ہمارے ساتھ ہے قوم کی طاقت سے پاکستان کا نام روشن کریں گے دنیا دیکھے گی کہ پاکستان ایک اسلامی اور فلاحی ریاست بن کر ابھرے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں