لنڈی کوتل پریس کلب میں ڈینگی کے حوالے سے میٹ دی پریس کا انعقاد کیاگیا

Spread the love

لنڈی کوتل سے امان علی شینواری۔
لنڈی کوتل پریس کلب میں ڈینگی کے حوالے سے میٹ دی پریس کا انعقاد کیاگیا جس میں ڈسٹرکٹ خیبر ڈینگی فوکل پرسن ڈاکٹرخالد داوڑ علاقائی مشر و سیاسی رہنماء زرنور آفریدی، ڈاکٹر لیاقت شینواری،نعمت اللہ اور صدیق افریدی نے شرکت کی لنڈی کوتل میں ڈینگی کی بڑھتی ہوئی کیسزز اور علاقے میں دن بدن ڈینگی مرض میں اضافے کے باعث و وقت کے عین مطابق ڈینگی کی روک تھام،حکومت کی جانب سے اقدامات پر پروگرام میٹ دی پریس کا انعقاد کیا اس موقع پر لنڈی کوتل کے سیاسی و علاقائی مشر زرنور آفرید ی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ لنڈی کوتل مکمل طور پر ڈینگی کی لپیٹ میں ہے ان کی تدارک کیلئے حکومت نے کسی قسم تسلی بخش اقدامات نہیں اٹھائیں ہے جس سے پوری قوم و علاقہ تشویش میں مبتلا ہے انہوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال لنڈی کوتل میں ڈینگی ٹیسٹ کے کیٹس دستیاب نہیں ہے روزانہ کے حساب سے سینکڑوں مریض خوار و زلیل ہورہی ہیں انہوں نے کہا کہ محکمہ صحت ہنگامی بنیادوں پر لنڈی کوتل میں متاثرہ علاقوں میں ڈینگی مار اسپرے کے ساتھ ساتھ مفت ٹیسٹ اور ادوایات فراہم کریں انہوں نے کہا کہ ڈینگی کی تدارک میں مچھردانہ کا خاص کردار لہذا محکمہ صحت مفت مچھردانے تقسیم عمل میں لائی جائیں تاکہ تدارک بروقت ہوسکے۔ڈاکٹر لیاقت شینواری نے کہا کہ لنڈی کوتل میں سو مریض میں سے ستر مریض ڈینگی سے متاثر ہوچکے ہیں روزانہ درجنوں کے حساب سے میرے کلینک آتے ہیں۔آخر میں ڈینگی کنٹرول پروگرام ڈسٹرکٹ خیبر کے فوکل پرسن خالد داؤڑ نے کہا کہ14جولائی کے بعد محکمہ ہیلتھ ہنگامی بنیادوں پر کام کررہی ہیں اور ڈینگی کے خاتمے کیلئے ٹیمیں 24گھنٹے فیلڈ میں مصروف عمل ہے اور ڈینگی تدارک کے حوالے سے سنجیدہ ہے لیکن عوام احتیاطی تدابیر پر عمل نہیں کرتے ہیں اسلئے عوام کو چاہئے کہ احتیاطی تدابیر پر عمل کرے اور صاف پانی کو مچھر سے بچائیں تاکہ ان کی نسل بڑھ نہ جائے انہوں نے کہا کہ سال کے پہلے مہینے میں محکمہ صحت نے اگاہی مہم چلائیں ہے اور ساتھ ہی پانچ لاکھ سے زائد مچھر دانے تقسیم کئے ہیں انہوں نے کہا کہ سب سے آسان تدارک ڈینگی کا ہے لہذا ہر شہری فرض سمجھ کر ان اختیاطی تدابیر پر عمل کرے انہوں نے کہا کہ لنڈی کوتل میں محکمہ صحت اور ٹی ایم اے نے 27ہزار گھرانوں میں اسپراے کرائی جبکہ ضرورت کی بنیاد پر اسپرائے کراتے ہیں کیونکہ ان کا سائیڈ آفیکٹ ہے اس لئے ہر جگہ پر اسپرا ضروری نہیں ہے انکا کہنا تھا کہ بعض اوقات ٹیسٹ کیٹس کی شارٹیج آتی ہے لیکن محکمہ ہیلتھ ضرورت و آبادی کے لحاظ سے ہر اسپتال کو کیٹس فراہم کراتے ہیں۔لنڈی کوتل میں NS1مثبت کیسز تقریباً ہزاروں کی تعداد میں سامنے آئی ہے جو محکمہ ہیلتھ اسے ڈینگی تصور نہیں کرتے ہیں لیکن پھر بھی انکا علاج ڈینگی جیسے کرتے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں