جیکب آباد(نامہ نگار) جیکب آباد میں قرآن پاک کو شہید کرنے والے واقعے کے خلاف اور پیارے پیغمبر ﷺ و صحابہ کرامؓ کی ناموس کی حفاظت کے لیے جے یو آئی کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ اور دھرنا۔ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں جمعیت علماء اسلام کی جانب سے شہر کے بھٹائی کالونی کے نزدیک مسجد عائشہ صدیقہ میں نامعلوم ملزمان کی طرف سے مسجد میں موجود کئی قرآن پاک کو جلا کر شہید کرنے کے خلاف اور حضور ﷺ و صحابہ کرام کے ناموس کے تحفظ کیلئے ایک احتجاجی جلوس جے یو آئی کے ضلع امیر ڈاکٹر اے جی انصاری، مولانا فدا احمد ڈول، حافظ میر محمد بنگلانی، سید شاہ محمد شاہ، مولانا سلیم اللہ بروہی، حاجی محمد عباس بنگلانی، مولانا عبدالجبار رند، مولانا نصراللہ گھنیو، سردار ذوالفقار علی برڑو، حماداللہ انصاری، میر حسن برڑو، مولانا تاج محمد بھٹی، اسداللہ حیدری، تاج محمود انصاری، عبداللہ عباس نوناری، مولانا سجاد الرحمن نوناری، قاری عنایت اللہ مہر، نور خان چھجن، امیر معاویہ بنگلانی، محمد موسیٰ مہر اور دیگر قیادت میں دفتر جے یو آئی سے نکالا کیا، جلوس میں شریک شہریوں اور کارکنان نے ہاتھوں میں بینر اور پلے کارڈاٹھا رکھے تھے جن پر پاک کتابوں کو شہید کرنے والے ملعونوں کو گرفتار کرو، ناموس رسالت اور صحابہ کرام پر جان بھی قربان جیسے نعرے درج تھے، احتجاجی جلوس میں بڑی تعداد میں شہریوں، کارکنان اور دیگر سیاسی، سماجی، ٹریڈ اور دینی جماعتوں و اقلیتی رہنما ؤں نے شرکت کی، مظاہرین نے شہرکی مختلف شاہراہوں صرافہ بازار، شاہی بازار، بھٹا ئی بازار، سٹی تھانہ روڈ، قائد اعظم روڈ پر مارچ کرنے کے بعد شہر کے اہم ڈی سی چوک پر دھرنا دیا جس کے باعث چاروں اطراف سے ٹریفک معطل ہوگئی بعدازاں مظاہرین نے پریس کلب کے سامنے دھرنا دیااس موقع پر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایک منظم سازش کے تحت قرآن پاک جلانے، پیارے پیغمبر ﷺ اور صحابہ کرام کی گستاخی کے واقعات ہورہے ہیں، ایسے واقعات کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، انہوں نے کہا کہ ایسے واقعات کرکے مسلم امہ کے جذبات کو مجروح کیا جارہا ہے جس کو کسی بھی صورت برداشت نہیں کر سکتے، انہوں نے مطالبہ کیا کہ جلد ملزمان کو گرفتار کر کے اس مذموم منظم سازش کو بے نقاب کیا جائے بصورت دیگر سخت کیا جائے گا
