جیکب آباد کی تحصیل ٹھل میں امن وامان کی بگڑتی ہوئی صورتحال کے باعث شہری سڑکوں پر نکل آئے

Spread the love

جیکب آباد(نامہ نگار) جیکب آباد کی تحصیل ٹھل میں امن وامان کی بگڑتی ہوئی صورتحال کے باعث شہری سڑکوں پر نکل آئے، شہریوں کا مظاہرہ، پولیس کے خلاف نعریبازی۔تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کی تحصیل ٹھل کے مختلف علاقوں گاؤں چوک لاشاری، گاؤں مراد لاشاری، لیاقت آباد، جمعہ ڈکھن میں چوری اور ڈکیتی کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کے خلاف گاؤں والوں پولیس کے خلاف ٹھل میں احتجاجی مظاہرہ کیا اور پریس کلب ٹھل کے سامنے دھرنا دیا، اس موقع پر مظاہرین شفیع محمد کھوسو، غلام مرتضیٰ کھوسو، ڈاکٹر خلیل احمد کھوسو، صدام حسین اور دیگر نے کہا کہ سی سیکشن تھانہ کی حدود میں چوری کی وارداتوں میں بے پناہ اضافہ ہوگیا ہے جس کی وجہ سے لوگوں کی نیندیں حرام ہوگئی ہیں، چوری کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کی وجہ سے گاؤں والے راتیں جاگ کر گذارنے پر مجبور ہیں، انہوں نے کہا کہ پولیس ڈاکوؤں کے ساتھ ملی ہوئی ہے اس لیے علاقے میں امن امان کی صورتحال خراب ہے، انہوں نے مطالبہ کیا کہ امن امان بحال کیا جائے بصورت دیگر احتجاج کا دائرہ وسیع کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں