غیر قانونی طور پر پاکستان آئے ہوئے 5 افغانی باشندوں کو ایک ماہ قید اور جرمانے کی سزا

Spread the love

جیکب آباد(نامہ نگار) جیکب آباد کی عدالت نے غیر قانونی طور پر پاکستان آئے ہوئے 5 افغانی باشندوں کو ایک ماہ قید اور جرمانے کی سزا سنادی۔ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی عدالت نے غیر قانونی طور پر پاکستان آئے ہوئے 5 افغانی باشندوں بہادرزئی، سلیمان، عبدالنافع، حکیم اور رفعت اللہ کو ایک ماہ قید اور 5/5 ہزار روپے جرمانے کی سنائی، جرمانے کی رقم ادا نہ کرنے کی صورت میں 15 دن مزید قید کاٹنا ہوگی، عدالت نے سزا مکمل ہونے کے بعد افغان شہریوں کو واپس اپنے ملک افغانستان بھیجنے کے احکامات جاری کئے، واضح رہے کہ صدر تھانہ کی پولیس نے 29 اگست کو شنبے شاہ پولیس چوکی پر چیکنگ کے دوران ان کو گرفتار کیا گیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں