حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی ولادت کی خوشی دنیا کی ہر خوشی سے افضل ہے،علامہ محمد وقاص خالد

Spread the love

اگر ہم حضور کے بتائے ہوئے راستے پر چلیں تو ہمیں کوئی نہیں ہار سکتا۔اظہار خیال

اوکاڑہ(نمائندہ جاوید راہی)اردو گلوبل میڈیا رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر پروفیسر محمد طاہر القادری کے شاگرد رشید علامہ محمد وقاص خالد نے کہا کہ حضور نبی اکرم ﷺکی ولادت کی خوشی دنیا کی ہر خوشی سے افضل ہے اگر ہم حضورکے بتائے ہو ئے راستے پر چلیں تو ہمیں کوئی نہیں ہار سکتا آقا کا میلاد اللہ پاک نے عرش پر منایا جب اللہ پاک نے پیارے نبی کا جشن منا یاہے تو ہم کیو ں نا منا ئیں آج پوری کا ئنات میں حضور کی آمد کا جشن منایا جا رہا ہے آؤ کہ ہم بھی حضور کا جشن دھم دھام سے منائیں تحریک منہاج القرآن کا وطرہ رہا ہے کہ استقبالِ ربیع الاول کا جشن انتہائی جوش سے منا تے ہیں اِن خیالات کا اِظہار انہوں نے تحریک منہاج القرآن اوکاڑہ کے زیر اہتمام ماہِ استقبالِ ربیع الاول کی آمد کے سلسلہ میں سالانہ مشعل بردار جلوس سے خطاب کر تے ہو ئے کیا جلوس زیر قیادت ضلعی صدر تحریک منہاج القرآن مرزا خالد محود قادری، سرپرست چوہدری محمد حفیظ قادری اور شیخ گلفام علی قادری منعقد ہوا جس میں تحریک منہاج القرآن و اہلسنت وجماعت کے کارکنان کی شرکت کی جلوس کا استقبا ل انجمنِ تاجران نے مختلف چوکوں میں گل پاشی کر کے کیا اور آتش بازی کا خوب صورت مظاہرہ کیا گیا مشعل بردار جلوس میں سینکڑوں کی تعداد میں شہریوں انجمن تاجراں اور سول سوسائٹی نے بھرپور شرکت کی جلوس ہارنیاں والا چوک سے شروع ہو کر روائیتی راستے سے گزرتا ہوتا ہوا غوثیہ چوک میں اختتام پزیر ہوا جلوس کے شرکا ء پر انجمن تاجراں اور شہریوں کی طرف سے پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں جلوس کے شرکا نے سرکار نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی آمد کے سلسلہ میں مشعلیں اٹھا رکھی تھیں جلوس میں شامل ہر فرد کی زبان پر سرکار کی آمد مرحبا کے فلک شگاف نعرے لگاتے رہے ڈی پی او فیصل گلزار کی جانب سے جلوس کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کی گئی سیکیورٹی کی نگرانی ڈی ایس پی سٹی اظہر گل اور ملک ارشد ایس ایچ او نے خود کی جلوس کے اختتام پر ملک سلامتی اور عالم ِاسلام کے لئے خصوصی دعا بھی کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں