جیکب آبادمیں پولیس کی مختلف کاروائیاں

Spread the love

جیکب آباد(نامہ نگار) جیکب آبادمیں پولیس کی مختلف کاروائیاں، ماں کو قتل کرنے والے بیٹے سمیت قتل، پولیس مقابلوں اور دیگر سنگین مقدمات میں مطلوب 5 ملزمان کو گرفتار کرنے کا دعویٰ۔تفصیلات کے مطابق جیکب آباد ضلع کے مختلف علاقوں میں پولیس نے مختلف کاروائیاں کرتے ہوئے قتل، پولیس مقابلوں سمیت دیگر مقدمات میں مطلوب 5 ملزمان کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے، میر پور برڑو تھانہ کی حدود قصبہ جمن شاہ میں ماں کو قتل کرنے والے ملزم احمد علی برڑو کومیر پور برڑو پولیس نے گرفتار کرکے اس کے قبضے سے بغیر لائسنس ٹی ٹی پسٹل برآمد کرلی ہے، پولیس نے ماں کو قتل کرنے والے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے، علاوہ ازیں صدر تھانہ کی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے مختلف مقدمات میں مطلوب ملزم نبی بخش کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے بغیر لائسنس پسٹل اور گولیاں برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے، ادھر ٹھل کے اے سیکشن تھانہ کی پولیس نے قتل کے کیس میں مطلوب ایک ملزم نیاز احمد بھٹی کو گرفتار کرلیا ہے اور اس کے قبضے سے بغیر لائسنس سنگل بیرل بندوق اور کارتوس برآمد کرلیے گئے ہیں جبکہ اے سیکشن تھانہ کی پولیس نے دوسری کاروائی کے دوران پولیس مقابلے کے کیس میں ملوث ملزم الٰہی بخش برڑو کو بھی گرفتار کرکے بغیر لائسنس ٹی ٹی پستول برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے ایک اور کاروائی میں تھانہ اے سیکشن کی پولیس نے پولیس مقابلے اور چوری کے مقدمات میں روپوش ملزم شاہد حسین چنہ کو جونگل موڑ کے قریب سے گرفتار کرلیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں