جیکب آباد میں ڈکیتی اور رہزنی کی وارداتیں تھم نہ سکیں،

Spread the love

جیکب آباد(نامہ نگار) جیکب آباد میں ڈکیتی اور رہزنی کی وارداتیں تھم نہ سکیں، ملزمان اسلحہ کے زور پر بیکری مالک سے نقدی، موبائل فون اور موٹر سائیکل چھین کر فرار ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے صدر تھانہ کی حدود جڑیا چوک کے قریب تین نامعلوم مسلح افراد نے بیکری میں گھس کر وہاں کام کرنے والے مزدوروں کو یرغمال بنا کر بیکری مالک ممتاز سرکی سے 15 ہزار نقدی، موبائل فونز اور نئی موٹر سائیکل لیکر فرار ہوگئے، بیکری مالک ممتاز سرکی نے کہا کہ ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافے سے شہری غیر محفوظ ہوچکے ہیں ملزمان دن دہاڑے اسلحہ کے زور پر لوٹ مار کررہے ہیں لیکن پولیس خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے لوگ اپنے گھروں اور دوکانوں میں بھی محفوظ نہیں رہے، انہوں نے مطالبہ کیا کہ ملزمان کو گرفتار کرکے لوٹا گیا سامان واپس کرایا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں