جیکب آباد(نامہ نگار) جیکب آباد میں اینٹی کرپشن پولیس نے رشوت لیتے ہوئے محکمہ آبپاشی کے ملازم کو گرفتار کرلیا، مقدمہ درج۔ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں اینٹی کرپشن پولیس نے دیہاتی قمرالدین مندرانی سے رشوت لینے والے محکمہ آبپاشی کے ملازم عبدالکریم بروہی کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے، اینٹی کرپشن پولیس نے گرفتار ملازم کے خلاف رشوت خوری کا مقدمہ درج کرلیا ہے، اس سلسلے میں اینٹی کرپشن کے عنایت شاہ نے رابطے پر صحافیوں کو بتایا کہ محکمہ آبپاشی کے ملازم عبدالکریم بروہی نے دیہاتی قمرالدین بروہی کی دھان کی فصل ڈوبنے سے بچانے کے لیے چنڈ شاخ کا پانی بند کرنے کے لیے 60 ہزار روپے رشوت طلب کی تھی جس پر دیہاتی نے 50 ہزار روپے موقع پر ادا کئے جبکہ بقایا 10 ہزار رشوت لیتے ہوئے ملازم کو گرفتار کرلیا ہے گرفتار ملازم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے اینٹی کرپشن حکام کے مطابق گرفتار ملازم کو فرسٹ سول جج جوڈیشل میجسٹریٹ امیتاز حسین لاکھیر کی عدالت میں پیش کیا گیا عدالت نے دو روزہ ریمانڈ پر ملزم کو پولیس کے حوالے کردیا ہے ریمانڈ مکمل ہونے کے بعد ملزم کو اینٹی کرپشن لاڑکانہ کی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
