وزیرآباد (طارق ملک بیورو چیف یو جی نیوز ) اسسٹنٹ کمشنر وزیرآباد رانا امجد محمود کی زیر صدارت منعقدہ خصوصی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ھے کہ جشن میلاد مصطفے صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سلسلہ میں وزیرآباد اور گردونواح میں سرکاری اور غیر سرکاری سطح پر میلاد کانفرنسز کا انعقاد ھو گا اور میلادالنبی شریف کے موقع پر بہترین آرائش لائٹننگ اور پہاڑیاں بنانے والے عاشقان رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو تین مخلتف شعبوں میں ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ کی جانب سے اول دوئم سوئم انعامات دئے جائیں گے .اسسٹنٹ کمشنر نے شہریوں کو ھدایت کی کہ وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے والہانہ عقیدت محبت کے اظہار کے لئے گھروں مساجد سکول کالجز دفاتر کارخانوں اور مارکیٹس میں درود و سلام کی محافل کا اہتمام کریں
