12ربیع الاوّل کو کروڑوں عاشقان رسول درود وسلام پڑھتے سڑکوں پہ نکلیں گے

Spread the love

ساہیوال چوہدری محمد آ صف ندیم12ربیع الاوّل کو کروڑوں عاشقان رسول درود وسلام پڑھتے سڑکوں پہ نکلیں گے
جلوسوں جلسوں اور محافل میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا انعقاد ہوگا
سیکیورٹی فورسز ادارے پولیس انتظامیہ اور پاک ایجنسیاں ریڈ الرٹ رہیں دشمنوں کی سازشوں کو ناکام بنانے اور امن وامان کے قیام کے لیے سنجیدگی اور جاں فشانی سے انتظامات کیے جائیں
ان خیالات کا اظہار سفیر امن داعی اتحاد بین المسلمین مرکزی صدر امن کمیٹی شیخ اعجاز احمد رضا نے
میلاد کمیٹی کے ارکان سے اجلاس سے خطاب میں کیا
انہوں نے کہا کہ سنی شیعہ اہلحدیث دیوبندی ولادتِ باسعادت مبارک کو مانتے ہیں
منانے کا طریقہ مختلف ہو سکتا ہے کوئی میلادالنبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کوئی سیرت النبی کانفرنس کوئی طہور مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کوئی محفل نعت رسول مقبول شان و عظمت مصطفیٰ اور ختم نبوت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اسوہ حسنہ کی تبلیغ کا طریقہ اور سب بڑھ کر محبت و مودت کا اظہار کرتے ہیں
انہوں نے کہا کہ تاجر تنظیمیں چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری
سول سوسائٹی تمام مسلک اور ہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے لوگ معاشرے میں انتشار نفاق کا سختی سے رد کریں گے اور حضور صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم
کے اخلاق حسنہ کا پرچار کریں گے
جلوس اور محافل کے بانیان کو اعتماد میں لیا جاے اور انتظامیہ میونسپل کمیٹی کارپوریشن۔ ریسکیو 1122 سول ڈیفنس اور متعلقہ اداروں کو قبل از وقت اقدامات کرنے چاہیئے
وزیراعظم وزراء اعلیٰ گورنر ز اعلی حکام اورحکومتی عہدیدار۔ اپوزیشن جماعتیں اس بابرکت اور نورانی صبح کے لیے متشدد سیاست اجتناب کرتے ہوے محافل میں شریک بھی ہوں درود و سلام کے پروگرام بھی ترتیب دیں
متعلقہ محکموں کو چاہیئے کہ صفائی ستھرائی لائٹنگ چراغاں کے انتظامات کریں
وزیراعظم کی طرف سے ہفتہ سیرت النبی کانفرنسیں محافلِ میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی تقریبات کا انعقاد خوش آئند ہے ہم مکمل حمایت کرتے ہیں اور زمہ دار ادارے اس کو شایان شان طریقے سے منانے عوام الناس کو ان تقریبات میں شامل رکھیں
اسلام کے اصل چہرے اور پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پیغام کو روشناس کروایا جاے
میلاد کمیٹی کے ارکان مانیٹرنگ کریں گے ا اور اس کی رپورٹ اعلی حکام اور وزیر اعظم سیل کو ارسال کی جاے گی
12 ربیع الاول کو کوئی غیر شرعی کام نہ ہوگا گانا بجانا ڈیک چلانا منع ہوگا
درودِ پاک اور ہدیہ عقیدت صلواۃ سلام پڑھا جاے گا رات کو پورے ملک میں چراغاں ہوگا گھر گھر سجایا جاے گا
عوام اہلسنت میلاد کمیٹی سیکیورٹی اور قانون نافظ کرنے والے اداروں کو شر پسندوں پر کڑی نظر رکھنی چاہیے واعظین خطیب اور مقررین کو اتحاد اور امت واحدہ کا درس دینا چاہیے تقریبات کے اختتام پر
ملکی سلامتی افواج پاکستان اور محب وطن ایجنسیوں کی کامیابی کے لیے دعا کی جاے گی
یاد رہے کہ روانہ کی بنیاد پر جلوسوں اور محافل کا انعقاد ہو رہا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں