رسول اللہﷺ کی سیرت پاک اور آپﷺ کا مثالی اسوہ حسنہ امت کے لیے رشد و ہدایت اور مشعل راہ ہے

Spread the love

جیکب آباد(نامہ نگار) جمعیت علماء اسلام ضلع جیکب آباد کے امیر ڈاکٹر اے جی انصاری نے کہا ہے کہ رسول اللہﷺ کی سیرت پاک اور آپﷺ کا مثالی اسوہ حسنہ امت کے لیے رشد و ہدایت اور مشعل راہ ہے، نبی کریمﷺ کی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر ہی ہم دنیا و آخرت میں کامیاب ہو سکتے ہیں، آپﷺ تمام جہانوں کیلئے رحمت بناکر بھیجے گئے ہیں رسول کریمﷺ سے محبت ایمان کالازمی جزوہے اورہمیں آپﷺ کی تعلیمات پر عمل پیراہونا چاہئے، اتحاد امت کا اولین تقاضا ہے کہ ہم حضور پاکﷺ کے اسوہ حسنہ کو مشعل راہ بنالیں اورتمام فروعی معاملات کو بالائے طاق رکھ کر متحد ہو جائیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جے یو آئی کی جانب سے منعقدہ عظیم الشان عظمت مصطفی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ آپ ﷺ نے امت کو گمراہی سے نکال کر سیدھے راستے پر چلنا سکھایا، آپﷺ ہر زمانے اور تمام انسانیت کے لیے ہدایت کا سرچشمہ ہیں نبی اکرمﷺ کی ذات مبارکہ ہم سب کے لیے لائق تقلید ہے نبی کریمﷺ کے اسوہ حسنہ پر عمل کرنے میں ہم دنیا و آخرت میں کامیابی و کامرانی حاصل کر سکتے ہیں نبی کریم سے محبت ایمان کالازمی جزوہے ہمیں آپ ﷺکی تعلیمات پر عمل پیراہونا چاہئے، اس موقع پر مطالبہ کیا گیا کہ ملک میں محمدی لا نافذ کرکے امن، انصاف اور سکون فراہم کیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں