ڈپٹی کمشنر ساہیوال واجد علی شاہ نے غیر قانونی ہاؤسنگ کالونیوں کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا

Spread the love

ساہیوال ( چوہدری محمد آ صف ندیم سے)

تفصیلات کے مطابق ساہیوال ڈپٹی کمشنر واجد علی شاہ نے ضلع کے شہری علاقوں میں قائم غیر قانونی ہاؤسنگ کالونیوں کیخلاف کارروائی کا حکم دیدیا-انہوں نے کہا کہ کالونیوں کی منظوری دیتے وقت اس بات کا خاص خیال رکھا جائے کہ وہاں تمام قانونی تقاضوں کو ملحوظ خاطر رکھا گیا ہے-ہر نئی کالونی کی منظوری سے قبل افسران خود موقع کا وزٹ کریں -انہوں نے یہ بات اپنے دفتر میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی-اجلاس میں اے ڈی سی آر عدنان زاہد،اسسٹنٹ کمشنر سرمد حسین،افسران مال میٹرو پولیٹین کارپوریشن کے متعلقہ افسران نے بھی شرکت کی-ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر مزید کہا کہ ہاؤسنگ سوسائٹی ایسوسی ایشن کے طرف سینشاندہی کئے جانے والے مسائل کا بھی قانونی تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے ازالہ یقینی بنایا جائے-انہوں نے مزید ہدایت کی کہ جن ہاؤسنگ کالونیوں کی منظوری کے کیسز پایہ تکیمل کے مراحل میں ہیں اس کو جلد از مکمل کیا جائے-انہوں نے کہا کہ کسی کالونی کی منظوری کے لئے رشوت وصولی کی شکایت ملی تو ذمہ دار کے خلاف ایکشن لیا جائے گا-

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں