جیکب آباد(نامہ نگار)جیکب آباد کی عدالت نے منشیات کیس میں مجرم کو عمر قید اور جرمانے کی سزا سنادی تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ظہور احمدھکڑو کی عدالت نے 2 ملزمان کو منشیات رکھنے کا جرم ثابت ہونے پر عمر قید اور 3/3 لاکھ جرمانے کی سزا کا حکم سنادیا، سزا پانے والے ملزمان میں گل شاہ اور محمد رسول پٹھان ہیں ملزمان کا تعلق کوئٹہ سے ہے، واضع رہے کہ 6ماہ قبل صدر پولیس بائے پاس کے مقام پر دوران چیکنگ مزدا سے 30من چرس برآمد کرکے ملزمان کو گرفتار کیا تھا
