کوئٹہ: محکمہ کھیل و امور نوجوانان بلوچستان کے زیر اہتمام کوئٹہ میں انڈر 16 فی میل اور انڈر 17 میل انٹر پرووینشیل فٹسال چیمپئن شپ کا انعقاد کیا گیا، مقابلوں میں بلوچستان، سندھ، پنجاب، گلگت بلتستان سمیت مختلف ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں، مقابلے دو روز تک صوبائی دارالحکومت میں جاری رہیں گے، کھلاڑیوں کا کہنا ہے کہ اس ایونٹ کا انعقاد خوش آئند بات ہے، مستقبل میں بھی ایسے ایونٹس کا انعقاد ضروری ہے، بلوچستان فٹسال ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ حکومت بلوچستان نے انہے ایک بہت زبردست ایونٹ دیا جس کے وہ ڈی جی کھیل درا بلوچ کے شکر گزار ہیں
