سنی پارٹی پاکستان کی جانب سے میلادشریف کی ریلی بسم اللہ مسجد پیٹی بازار سے نکالی گئی

Spread the love

جیکب آباد(نامہ نگار) سنی پارٹی پاکستان کی جانب سے میلادشریف کی ریلی بسم اللہ مسجد پیٹی بازار سے نکالی گئی جوکہ شہر کے مختلف علاقوں سے گذرتی ہوئی ساؤنڈ مارکیٹ مسجد نبوی روڈ پر منعقدہ محفل میلاد میں شریک ہوئی جہاں پر ملک کے نامور ثناء خوان محمد رحیم قادری، بشیراحمدعطاری اور دیگر نے بارگاہِ رسالت ﷺمیں گلہائے عقیدت پیش کرنے کی سعادت حاصل کی، جس کے بعد محفل میلاد کے مقرر خاص حضرت علامہ زاہد حسین نقشبندی نے اپنے خطاب میں کہا کہ حضورکریمﷺ کی آمد سے پہلے دنیا ظلم بربریت اور نا انصافی سے بھر گئی تھی انسانیت کا احساس اور رشتوں کے تقدس کا نام تک باقی نہ تھا ایسے حالات میں حضور نبی اکرم ﷺ کی پیدائش ہوئی اور آپ نے اپنے عظیم کردار اور عالیشان گفتار کے زریعے ظلم و بربریت سے مظلوموں کی دستگیری فرمائی اور ایسی پرتاثیر تربیت فرمائی کہ دنیا سے کفر و ظلمت کے کالے بادل چھٹ گئے،آخر میں صلٰوۃ و سلام کے بعد عالم اسلام کی سربلندی اور امن و استحکام کیلئے خصوصی طور پر دعائیں کی گئیں اور لنگرمیلاد تقسیم کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں