عالمی یوم خوراک کے سلسلے میں دن منانے کا مقصد معیاری خوراک، کی اہمیت اجاگر کرنا ہے

Spread the love

گلگت (مظہر علی مغل )

سیکریٹری GB لوکل کونسل بورڈ حاجی ذوالفقار احمد نے کہا کہ اقوام متحدہ نے عالمی یوم خوراک کے سلسلے میں دن منانے کا مقصد معیاری خوراک، کی اہمیت اجاگر کرنا ہے خوراک انسان کی بنیادی ضروریات میں پہلی ضرورت ہے خوراک میں ملاوٹ خطرناک نتائج برآمد ہوسکتے ہیں، فوڈ سکیورٹی کیلئے ہمیں سخت فیصلے لینے ہونگے، گلگت بلتستان سطح پر غیر معیاری، ملاوٹ شدہ اشیائے کے روک تھام کیلئے GB لوکل کونسلات کے فوڈ انسپکٹرز کاکردارقابل تحسین ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ی یہاں GB لوکل کونسل بورڈ میں یوم عالمی خوراک کے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے خوراک کی اہمیت کے حوالے سے مزید کہاکہ دنیا میں بیشتر لوگ خود کو اور اپنے بچوں کو اچھا اور معیاری کھانا کھلانے کیلئے جد و جہد کرتے ہیں لیکن پھر بھی دنیا میں 69 کروڈ ایسے لو گ ہیں جو بھوکے پیٹ سوتے ہیں اقوام متحدہ کے خوراک پروگرام رپورٹ کے مطابق ملک میں ایسے لوگ بھی ہیں جنکو کو 20 فیصد سے بھی کم خوراک ملتی ہے انہوں نے مزید کہاکہ دنیا میں روزانہ 25 ہزارلوگ بھوک کی وجہ سے مرتے ہیں اور اس سے بھی افسوس ناک بات یہ ہے کہ ہرسال 3.1 ٹن کھانا ضائع ہوتاہے یعنی خوراک کا مجموعی پیداوار کا ایک تہائی حصہ کبھی کھایا ہی نہیں جاتا بلکہ ضائع کیاجاتا ہے اورہمارے ملک میں سالانہ تین کروڈ 60 لاکھ ٹن خوراک ضائع ہوتی ہے یہ اتنی خوراک ہے کہ لاہور، کراچی اور حیدر آباد کے لوگوں کا دو وقت کا کھانا بن سکتا ہے اس سے بھی اہم بات یہ ہے کہ روزانہ کھالی پیٹ بچوں کو تین وقت کا کھانا دیا جاسکتا ہے جبکہ پاکستان میں کھانے سے محروم 18 فیصد لوگوں کو ایک وقت کا کھانا کھلایاجاسکتا ہے یہ ایسے تلخ حقائق ہیں جو دنیا میں وقوع پزیر ہورہے ہیں ان تمام حقائق کو مد نظر رکھتے ہوئے ہمیں بہتر مستقبل کیلئے ترجیحات طے کرنا ہوگی تاکہ ہمیں خوراک کا قلت کا سامنا نہ ہو، ہمیں عوام کو آگاہ کرنا ہوگا کہ خوراک کی قلت کاکیسے مقابلہ کریں، اپنی پیداورابڑھانے کیلئے ایگریکلچر پر توجہ دینے کی اشد ضرورت ہے صوبے میں غیر معیاری اور ملاوٹ شدہ اشیائے خوردنوش سے نجات کیلئے صوبائی حکومت چاہے تو دیگر صوبوں کی طرح گلگت بلتستان میں بھی فوڈ اتھارتی قائم کرنا ہوگی، فوڈ اتھارٹی کے قیام کیلئے لوکل کونسل بورڈ اپنی آئینی ذمہ داریاں ادا کرنے کیلئے ہمہ وقت تیار ہے کہ غیر معیاری اور ملاوٹ شدہ اشیائے خوردنوش کا تدارک کیلئے زمہداداروں کے خلاف سخت اقدامات کی ضرورت ہے، انہوں نے کہ غیر معیاری اشیائے خوردنوش کے سلسلے میں عوامی شکایات میں بھی اضافہ ہورہا ہے جوکہ ایک لمحہ فکریہ ہے اشیائے خوردنوش کو غیر معیاری ثابت کرنے کیلئے ہمیں سب سے پہلے فوڈ ٹیسٹنگ لیبارٹری کے قیام کی ضرورت ہے تاکہ فوری شکایات کے ازالے کیلئے لیب ٹیسٹ نتائج سے عوام کو آگاہ کیاجاسکے، علاقے میں فوڈ لیبارٹری نہ ہونے سے ہر کوئی سرکاری اداروں پر نقطہ چینی کررہا ہے فوڈ اتھارٹی کے قیام سے ہی فوڈ لیبارٹری قائم کی جاسکتی ہے فوڈ لیبارٹری کے عدم سہولت کے باوجود تمام اضلاع میں بلدیاتی کونسلوں سے تعلق رکھنے والے فوڈ انسپکٹرز ضلعی انتظامیہ کے مجسٹریٹس کے ہمراہ غیر معیاری اور ملاوٹ شدہ شیائے خوردنوش کے خلاف کریک ڈاون کرتے ہیں اور ذمہ داروں پرجرمانے بھی کرتے ہیں مگر یہ مستقل حل نہیں ہے پائدار حل کیلئے ہمیں فوڈ لیبارٹری قائم کرنا ہے ہم نے کئی بار اعلیٰ حکام کو اس جانب توجہ دلادیا ہے امید ہے اچھا رسپانس ملے گا گلگت بلتستان لوکل کونسل بورڈ کی کوشش ہوگی کہ عوام کو اچھی اور معیاری خوراک کے حصول کیلئے اپنی زمہ داری پوری کریں جبکہ ملاوٹ شدہ اور غیر معیاری اشیائے خوردہ نوش کے سلسلے میں فوڈ انسپکٹرز کے ذریعے آگاہی مہم تیز کریں گے انہوں نے عالمی خوراک کے سلسلے میں بہترین پروگرام ترتیب دینے اور خورا ک کیلئے خصوصی ڈشش سجانے پر خواتین سٹاف کوشاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا، اس سے قبل فوڈانسپکٹر ضلع ہنزہ ڈاکٹر پاسدار حسین نے گلگت بلتستان لوکل کونسل بورڈ، سٹاف اوربالخصوص خواتین سٹاف کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے عالمی یوم خوراک کے سلسلے میں خصوصی تقریب کا اہتمام کیااور ہمارے فوڈ انسپکٹرزکی حوصلہ افزائی کی، واضح رہے کہ پوری دنیا میں 16 اکتوبر کو ورلڈ فوڈ منایا جاتا ہے جو کہ اقوام متحدہ نے فوڈ سیکیورٹی یقینی بنانے کیلئے16 اکتوبر 1945 میں منانے کا اعلان کیاتھا تب سے لیکر آج تک پوری دنیا میں خوراک کی اہمیت سے سلسلے میں ہر سال یہ دن اپنے طور پر مناتے ہیں ہفتے کے روز گلگت بلتستان لوکل کونسل بورڈ میں عالمی یوم خوراک کی تقریب اس سلسلے کی کڑی تھی جس میں تمام سٹاف کے علاوہ تمام ضلعی فوڈ انسپکٹرز نے شرکت کی تقریب کے مہمان خصوصی ڈپٹی سیکریٹری لوکل گورنمنٹ محمد عالم تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں