ساہیوال اوکاڑہ(چوہدری محمد آ صف ندیم) حضور اکرم ﷺ کی محبت اور ان کے عشق کا رنگ ہر مسلمان کی زندگی کے ہر پہلو سے نمایاں ہونا چاہیے حضور ﷺ کے غلاموں کی زندگی آپ ﷺ کی زندگی آپ ﷺ کی تعلیمات کے عین مطابق گزرے پوری دنیا کو آپ ﷺ کے اسوہء حسنہ سے متعارف کروانا بھی اب ہماری ذمہ داری ہے جس کے لئے ہ میں خود بھی حضور ﷺ کی سنتوں پر عمل کرنا ہے اور با عمل مسلمان کے طور پر آپ ﷺ کے پیغام کو پوری دنیا کے سامنے پیش کرنے کے لئے اقدامات کرنا ہیں ان خیالات کا چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن ارحم نذیر اور مقررین نے میونسپل کارپوریشن کے زیر اہتمام ہونے والی محفل میلاد مصطفی ﷺ و نعت شریف کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ محفل میلاد مصطفی ﷺ میں نبی کریم ﷺ کی بارگاہ عقیدت میں درود و سلام پیش کیا گیا نعت خوان حضرات نے عقیدت و محبت کے پھول پیش کئے شرکاء میں لنگر بھی تقسیم کیا گیا شرکاء نے حاضرین محفل کو حضور اکرم ﷺ کی حیات طیبہ ،آپ ﷺ کے علم و عرفان ، آپ ﷺ کی پاکیزہ زندگی اور دین اسلام کو پھیلانے میں صحابہ کرام کی آپ ﷺ سے محبت و عشق کے واقعات بتائے ۔ انہوں نے کہا کہ حضور اکرم ﷺ کی ذات و با برکات ہر مسلمان کو اپنی جان و مال ،اولاد اور ماں باپ سے بڑھ ہر عزیز ہیں ۔
