جیکب آباد میں جماعت اسلامی کے تحت مہنگائی اور بیروزگاری کے خلاف مظاہرہ

Spread the love

جیکب آباد(نامہ نگار) جیکب آباد میں جماعت اسلامی کے تحت مہنگائی اور بیروزگاری کے خلاف مظاہرہ اور دھرنا۔ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں جماعت اسلامی کے تحت امیر جماعت اسلامی سراج الحق کی کال پر مہنگائی اور بیروزگاری کے خلاف ایک احتجاجی جلوس ضلع امیر دیدار لاشاری، غلام حیدر پیرزادہ، محمد صالح سومرو، عزیز احمد پیرزادہ، عبدالرسول پٹھان کی قیادت میں نکالا گیا، مظاہرین نے جلوس نکال کر شہر میں مارچ اور مہنگائی کے خلاف نعریبازی کی، مظاہرین نے قائد اعظم روڈ پر دھرنا دیا، اس موقع پر ضلع امیر دیدار لاشاری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران حکومت ملک میں مہنگائی کا سونامی لائی ہے تیل کی قیمتیں تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں، اشیاء خوردونوش کی قیمتیں آسمان کو چھو رہی ہیں جس سے عوام کی چیخیں نکل رہی ہیں، انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کے پاس ملک چلانے کے لیے کوئی وژن نہیں اور نہ ہی کوئی درست پالیسی ہے، تین سالوں کے دوران کارکردگی بہتر کرنے کے بجائے صرف وزراء تبدیل کئے جارہے ہیں تبدیلی سرکار صرف وزراء کی تبدیلی میں مصروف ہے، انہوں نے کہا کہ وطن عزیز کو اناڑیوں نے تجربہ گاہ بنا دیا ہے ملک میں جب تک سودی نظام رہے گا ملک کے حالات بہتر نہیں ہونگے اور اللہ پاک کی نصرت کوسوں دور رہے گی، انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک کو دیانتدار قیادت کی ضرورت ہے، جماعت اسلامی عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف میدان میں ہے انشاء اللہ جلد عوام کو نااہل حکمرانوں سے نجات دلائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں