جیکب آباد میں پولیس کی کاروائیاں، چرس اور گٹکا برآمد کرکے دو ملزمان کو گرفتار

Spread the love

جیکب آباد(نامہ نگار) جیکب آباد میں پولیس کی کاروائیاں، چرس اور گٹکا برآمد کرکے دو ملزمان کو گرفتار کرنے کا دعویٰ۔ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں پولیس نے دو مختلف کاروائیوں میں چرس اور گٹکا برآمد کرکے دو ملزمان کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے، پولیس ترجمان کے مطابق سٹی تھانہ کی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ایک ملزم جہانگیر کھوسو کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے 2100گرام انڈین گٹکا برآمد کرلیا ہے، علاوہ ازیں سٹی تھانہ کی پولیس نے گشت کے دوران ایک ملزم عامر لاشاری کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے 110گرام چرس برآمد کرلی ہے گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں