افراد باہم معذوری کے سیاسی حقوق دینے کے لیے ایک سیمینارمنعقد

Spread the love

جیکب آباد(نامہ نگار) افراد باہم معذوری کے سیاسی حقوق، قانون ساز اداروں اور مقامی حکومتوں میں نمائندگی دینے کے لیے سی آئی پی، سی ڈی ایف اور الشفاء ویلفیئر کی جانب سے ایک سیمینارمنعقد کیا گیا سیمینار سے ڈاکٹراے جی انصاری، عبدالحئی سومرو، نصراللہ سومرو، آغا وحید پٹھان، گل بلیدی ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ افراد باہم معذوری کے حقوق سے متعلق کنونشن سی پی آر ڈی کا آرٹیکل 29 افراد باہم معذوری کو ووٹ دینے اور انتخابات میں بطور امیدوار طور حصہ لینے کی تائید کرتا ہے جبکہ آئین پاکستان کے آرٹیکل 25 کے مطابق تمام شہری قانون کی نظر میں برابر ہیں اور مساوی قانونی تحفظ کے حقدار ہیں لیکن اس کی باوجود بہت سے دیگر ممالک کی طرح پاکستان میں بھی افراد باہم معذوری کو مقامی معروضی حالات کے پیش نظر انتخابات میں بطور امیدوار حصہ لینے میں بہت سی مشکلات کا سامنا ہے جن سے نمٹنے کے لیے مختلف سطح کے قانون ساز اور مقامی حکومتوں کے اداروں میں افراد باہم معذوری کی نمائندگی کے لیے کوٹہ مقرر کیا جانا جو انتہائی مناسب ہے کیونکہ کوٹہ سیاسی فیصلہ سازی کے عمل تک رسائی کو بڑھا سکتا ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ آئین پاکستان کے 1973 کے آرٹیکل 51 میں ترمیم کرکے قومی اسمبلی اور سینٹ میں چار چار نشستیں ہر صوبے سے ایک ایک افراد باہم معذوری کے لیے مختص کی جائے اور چاروں صوبوں کی صوبائی اسمبلیوں میں کم ازکم ایک مخصوص نشست سمیت وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے مقامی حکومتوں کے قونین میں ترمیم کرکے ہر سطح کے مقامی حکومتوں میں کم ازکم ایک مخصوص نشست افراد باہم معذروں کے لیے مختص کی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں