جیکب آباد(نامہ نگار) حضورپاکﷺکے نوررحمت سے سارا جگ روشن ہوا اور کفر و شرک کی ساری ظلمتیں ختم ہوئیں:علامہ محمد جعفر قادری تفصیلات کے مطابق جشن عید میلادالنبی ﷺ کے سلسلے میں سنی پارٹی پاکستان کی جانب سے دستگیر کالونی سے میلادی ریلی نکالی گئی جوکہ شہر کے مختلف راستوں سے گذرتی ہوئی ڈنگر محلہ میں منعقدہ محفل میلاد میں شریک ہوئی جہاں پر معروف ثناء خوان حضرات نے بارگاہ رسالت مآبﷺمیں نذرانہ عقیدت پیش کرنے کی سعادت حاصل کی جس کے بعد معروف عالم دین علامہ محمد جعفر قادری نے حاضرین سے میلادمصطفی ﷺکے عنوان پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضورپاکﷺکے نوررحمت سے سارا جگ روشن ہوا اور کفر و شرک کی ساری ظلمتیں ختم ہوئیں جبکہ آپکی بابرکت آمد سے پہلے ہر طرف توحید کی جگہ شرک کی گمراہی پھیلی ہوئی تھی، محفل کے اختتام پر صلٰوۃ وسلام کے بعد ملک و قوم کی ترقی اور خوشحالی کیلئے خصوصی دعا کی گئی اور لنگر میلاد تقسیم ہوا۔
