(جہلم سے راجہ وقار کی رپورٹ)
پاکستان مسلم لیگ ن ضلع جہلم کے سینئر راہنما راجہ عمر حیات نے اردو گلوبل میڈیا نیٹورک کے نمائندے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس تبدیلی سرکار نے عوام کو آج جس دہانے پر کھڑا کر دیا ہے اس سے نکلنا بڑا دشوار ہو گیا ہے .اس سلیکٹیڈ حکومت کے ناہل اور ناجائز حکمران اور وزیر اعظم اس قابل ہی نہیںہے کہ وہ اب کوئی بیان بھی دیں انہوںبے شرموں کو چاہیے کہ یہ پوری قوم سے معافی مانگیں اور خود ان عہدوں سے دستبردار ہوجائیں . انہوںنے جو 90 دن کا رونا رویا تھا اج 900 دن سے زیادہ گزر گئے انہوںنے جو ملک کا حال کر دیا ہے یہ ناقابل برداشت ہے . یہ حکومت ہمیشہ سب کچھ پچھلی حکومتوں پر ڈالتی رہی ہے کہ انہوںنے اس عوام کو لوٹ کر کھا لیا ہے . تو کیا اب فیصلہ کرے کہ پیچھے سالوںکی جو بھی حکومتیں آئیںکسی حکومت میںمہنگائی اتنی بلند شرخ پر نہیں گئی جتنی اس نااہل حکومت کو دور میںگئی. اور پٹرول جو 138 روپے لیٹر ہو چکا ہے اور ڈالر کا ریٹ170 سے تجاوز کر چکا ہے .اور اس سب کے باوجود اس کے حکمران اتنی ڈھٹائی سے سچ کو جھوٹبنانے میںلگے ہوئے ہیں. کیا یہ ناہل اور سلیکٹیڈ حکومت بھول گئی ہے کہ وہ انہوںنے مرنا بھی ہے اور کل بروز قیامت ہر جھوٹکا حساب دینا ہے .اب عوام خود فیصلہ کرے گی.جو انہوں نے معیشیت کا حال کر دیا ہے وہ ناقابل تلافی ہے . راجہ عمر حیات خان کا مزید کہنا تھا کہ یہ حکومت مثالیں یورپ ، برطانیہ ،اور امریکہ وغیرہ کی دیتی ہے .لیکن کیا کبھی اس نے یہ دیکھا کہ وہاں کے ایک مزدور کی تنخواہ اگر پاکستان کے مزدور سے کی جائے تو یہاںکے 20 مزدور کی تنخواہ بنتی ہے . جتنی وہاں کے ایک مزدور کی تنخواہ ہے. اور پھر وہ حکومت اس کے علاوہ اتنے مراعات اپنے عوام کو دیتی ہے جتنے اس حکومت صرف اپنی باتوں اور تقریروں میںدیئے ہیںاس سلیکٹیڈ وزیر اعظم نے عوام کو جھوٹ بول بول کر جتنا ذلیل و خوار کیا ہے اور مہنگائی کی ہے اگر اس میں شرم نام کی کوئی بھی چیز ہے تو یہ پوری قوم سے معافی مانگ کر فورا استیغفے دے کر گھر جائیں اور اس نااہل ٹولے کو بھی اپنے ساتھ لے کر جائیں.
